پتور میں سنگھ پریوار کی طرف سے فرقہ وارانہ فساد برپا کرنے کی سازش کے خلاف پاپولر فرنٹ کی پولیس میں شکایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th December 2017, 7:44 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 8؍دسمبر (ایس او نیوز) ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر کے ایم پرساد کی طرف سے پتور میں فرقہ وارانہ فساد برپا ہونے کی دھمکی دینے کے خلاف پاپولر فرنٹ آٖف انڈیا (پی ایف آئی)  نے اسے سنگھ پریوار کی ایک سازش قرار دیتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

ڈاکٹر پرساد نے کچھ دن پہلے ایک بزرگ خاتون کو ٹکر مارنے والی کار کے ڈرائیور کی پیٹائی کے پس منظر میں ایسا اشتعال انگیز بیان دیا تھا۔ انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ ہواتو پھر ان کے نوجوان خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اس صورت میں ہونے والے فرقہ وارانہ فساد کے لئے پولیس ذمہ دار ہوگی۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ذمہ داران نے ڈاکٹر پرساد کے علاوہ اس پریس کانفرنس میں موجودارون کمارپُتّیل، نوین پڈنور، متھن اور چینمئی رائے وغیرہ کو اس سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے تمام پانچوں افراد پرٹاؤن پولیس اسٹیشن میں کیس داخل کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔