پیٹرول کی قیمت 80روپیے فی لیٹر تک پہنچ گئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2017, 10:53 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،13؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)2014کے بعدپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سب سے زیادہ سطح تک پہنچ گئی ہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تین سال قبل سے بہت کمی ہوئی ہے۔لیکن عام عوام کواس فائدہ نہیں مل رہاہے۔پٹرول کی بے تحاشہ بڑھتی قیمتوں کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی کا سال 2015میں دہلی اسمبلی انتخابات کے وقت دیا گیا ان کا ایک خطاب یادآ رہاہے۔اس وقت انہوں نے یکم فروری کو ایک ریلی میں اپنے انداز میں کہاکہ کیاڈیزل پٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں کہ نہیں۔کیا آپ کی جیب میں پیسہ بچنے لگا ہے نہیں ۔اب مخالف کہتے ہیں کہ مودی نصیب والاہے۔تواگرمودی کانصیب عوام کے کام آتاہے تواس سے اچھے نصیب کی کیا بات ہوسکتی ہے۔آپ کو نصیب والا چاہیے یا بدنصیب؟۔دراصل اس سے پہلے نریندر مودی نے سال 2014میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو بڑا مسئلہ بنایا تھا اور یو پی اے حکومت کو اس پر جم کرکوسا تھا۔اس کے بعد جب پی ایم مودی نے 26مئی کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا تو دہلی میں پیٹرول 71.41 روپے فی لیٹر ڈیزل 56.71 روپے فی لیٹر تھا۔اس کے بعد خام تیل کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں گر گئی، جس میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بھی کم ہوگئی۔جس دن پی ایم مودی نے یہ تقریر کی تھی اس وقت دہلی میں پٹرول کی قیمت 58.91 روپے اور ڈیزل 48.26 روپے فی لیٹر تھی۔مودی حکومت کی آمد کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں53فی صد کی کمی ہوئی ہے، لیکن پٹرول ڈیزل کی قیمت کم کرنے کی بجائے بڑھ رہی ہے۔ممبئی میں، پیٹرول کی قیمت بدھ کو 80 فی صد تک لیٹر تک پہنچ گئی۔اس کے پیچھے اصل وجہ یہ ہے کہ تین سالوں میں حکومت نے پٹرول، ڈیزل میں کئی گناپراضافی قیمت میں اضافہ کیاہے۔کسی اندازے کے مطابق، پیٹرول پر ڈیوٹی 10لیٹرروپے سے 22روپے تک بڑھ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...

الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی کوڈ آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا! ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے والے بی جے پی لیڈروں کے معاملہ میں الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا ہے۔

امت شاہ کو بھی پی ایم مودی کی طرح ہی جھوٹ پھیلانے کی بیماری لگ گئی ہے: جے رام رمیش

لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کرناٹک میں ریزرویشن کا معاملہ ایک بار پھر گرما گیا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ریزرویشن کے تعلق سے وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی پی ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...