مہنگائی کی مار:ممبئی میں پٹرول80کے پار،دہلی سمیت تمام شہروں میں بڑھی قیمت ،ڈیزل نے بھی توڑاریکارڈ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2018, 12:47 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،22؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بین الاقوامی تیل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔ملک کے کچھ حصوں میں،جہاں ڈیزل 67روپے سے پارکر گیا ہے۔وہیں ممبئی میں ایک بارپھرپیٹرول80روپے سے زائد ہوگیا۔ماہرین کا خیال ہے کہ اگر حکومت کارروائی نہیں کرتی تو پھر ممبئی میں 90روپے فی لیٹر کی قیمت مل سکتی ہے۔پیرکو ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول 80.10روپے تک پہنچ گیا۔یہ پہلی بار ہے کہ ممبئی میں پیٹرول80روپے تک پہنچ گیا ہے، یہاں تک کہ ڈیزل کے لئے، یہاں لوگ 67.10روپئے ادا کر رہے ہیں، اگر آپ دارالحکومت دہلی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ڈیزل کی قیمت نئے ریکارڈ بنارہی ہے۔دارالحکومت دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 72.23پیسے ہے، ڈیزل 63.01فی لیٹر ہے۔ ممبئی اور دہلی کے علاوہ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں پٹرول 73روپے 94پیسے فی لیٹر ہے، وہیں ڈیزل 63روپے 46پیسے فی لیٹر ہے۔پٹنہ میں پٹرول76روپے55 پیسے فی لیٹرہے، جبکہ ڈیزل 66روپے 76پیسے فی لیٹر ہے۔اس کے علاوہ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جہاں پٹرول 77روپے 23پیسے فی لیٹر ہے،وہیں ڈیزل 65روپے 89پیسے فی لیٹر ہے۔راجستھان جے پور میں پٹرول75روپے 18پیسے فی لیٹر ہے،وہیں ڈیزل کے لئے لوگوں کو67 روپے 49پیسے ادا کرنے پڑرہے ہیں۔اس کے علاوہ چنڈی گڑھ میں پٹرول کی قیمت 69روپے 47پیسے جبکہ ڈیزل 61روپے فی لیٹر ہے۔گجرات میں پیٹرول کی قیمت 71روپے83پیسے ہے جبکہ ڈیزل کے لئے لوگوں کو 67روپے 83پیسے فی لیٹر میں ادا کر ناپڑرہاہے۔اس درمیان حکومت نے کہا ہے کہ وہ مسلسل پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔پٹرولیم کے وزیر دھرمندر پردھان نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول ۔ ڈیزل اور مٹی تیل کوجی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کی کوشش میں مسلسل مصروف ہے،اس کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے امید ظاہر کی کہ جی ایس ایس کونسل اس پر جلد ہی فیصلہ کر سکتا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمتیں مسلسل بین الاقوامی سطح پر بڑھ رہی ہیں۔دوسری طرف ریاستوں سے VATکی وصولی کی وجہ سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔اگر پیٹرولی اور ڈیزل جی ایس ٹی کے تحت لایا جاتا ہے، تو ان دونوں کی قیمت 50روپے سے کم ہوسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...