بھٹکل میں تیر ہبّا کے پس منظر میں پیس میٹنگ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd March 2018, 1:04 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 21؍مارچ (ایس اونیوز) بھٹکل میں25مارچ کو ہونے والے تیر ہبّا (رتھ اتسوا) کے پس منظر میں اسسٹنٹ کمشنرمنجو ناتھ کی صدارت میں مختلف مذاہب کے نمائندوں کے ساتھ ایک پیس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

ٹورسٹ بنگلو میں منعقدہ اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اے سی منجوناتھ نے کہا کہ تمام مذاہب والوں کی بھائی چارگی کی وجہ سے اب بھٹکل حساس علاقہ نہیں رہا ہے۔بھٹکل کا رتھ اتسوا اس علاقے کا بہت ہی مشہور تہوار ہے ۔ اس تہوار کو خوش اسلوبی سے انجام تک پہنچانے میں مختلف سرکاری محکمہ جات کو اپنے فرائض نہایت ذمہ داری کے ساتھ اداکرنے ہونگے۔ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا نے کہاکہ اس رتھ اتسوا میں 20تا25ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔امن و امان اور تحفظ کی فراہمی کے لئے عوام کی طرف سے پورا تعاون ملنا چاہیے۔

اس موقع پر بھٹکل ٹی ایم سی کے صدر جناب صادق مٹا، اسارکیری مندر انتظامیہ کے صدر ایم آر نائک، مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری الطاف کھروری، نائب صدر تنظیم عنایت اللہ شاہ بندری، سری دھر نائک، ڈی بی نائک وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تحصیلدار وی این باڈکر،سی پی آئی گنیش، ہنومنتھ مندر انتظامیہ کے صدرشری دھر موگیر وغیرہ اسٹیج پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔