شاداب اور فخر کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ،عمر باہر

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 12th July 2017, 8:29 PM | اسپورٹس |

اسلام آباد،12؍جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ نے 35کھلاڑیوں کو 2017-18کے سنٹرل کانٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا ہے ،اس نئے سنٹرل کانٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی 2017 سے 30؍جون 2018تک ہوگا۔ گذشتہ کنٹریکٹ 30کھلاڑیوں کو دیا گیا تھا جن میں سے 22یہ نیا کانٹریکٹ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ آٹھ کھلاڑی عمران خان سینئر، محمد عرفان، خالد لطیف، شرجیل خان، سہیل تنویر، عمر اکمل، انور علی اور ذوالفقار بابر اس بار سینٹرل کانٹریکٹ حاصل نہیں کر پائے۔اس مرتبہ بھی کرکٹرز کو چار مختلف زمروں میں سینٹرل کانٹریکٹ دیے گئے ہیں۔

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر اس مرتبہ اے زمرے میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ اے زمرے کا کانٹریکٹ پانے والے دیگر پانچ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، شعیب ملک، یاسرشاہ اور محمد حفیظ شامل ہیں۔بی زمرے میں اسد شفیق اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے جبکہ گذشتہ سال سی زمرے میں شامل تین کرکٹر بابر اعظم، عماد وسیم اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے بہترین کھلاڑی حسن علی ترقی کے بعد اس زمرے میں شامل کیے گئے ہیں۔

گیارہ کرکٹرز کو سی زمرے میں رکھا گیا ہے اور ان میں بی کیٹگری سے تنزلی پانے والے وہاب ریاض اور راحت علی کے علاوہ حارث سہیل، سمیع اسلم، شان مسعود، سہیل خان، فخر زمان، جنید خان، احمد شہزاد، محمد عباس اور شاداب خان شامل ہیں۔احمد شہزاد گذشتہ کنٹریکٹ میں ڈی کیٹگری میں شامل تھے تاہم اس مرتبہ انھیں سی کیٹگری دی گئی ہے جبکہ آئی سی سی چمپینئز ٹرافی کے فائنل میں سنچری بنانے والے فخر زمان پہلی مرتبہ براہِ راست سی کیٹگری میں ہی شامل کیے گئے ہیں۔سب سے زیادہ 14کھلاڑیوں کو ڈی کیٹگری ملی ہے جن میں محمد نواز اور محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد سی سے ڈی میں آئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آصف ذاکر، عثمان صلاح الدین، عامر یامین، عثمان شنواری، فہیم اشرف، رومان رئیس، امام الحق، بلال آصف، میر حمزہ، عمر امین، محمد حسن اور محمد اصغر شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کی مد میں ہر کرکٹر کودی جانے والی رقم میں دس فیصد اضافہ بھی کر دیا ہے۔نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق ،اس اضافے کے بعد اے کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ ساڑھے چھ لاکھ روپے، بی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو ساڑھے چار لاکھ، سی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو دو لاکھ ساٹھ ہزار جبکہ ڈی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو ماہانہ ایک لاکھ 69ہزار روپے بطور تنخواہ ادا کیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...