جنوبی افریقہ کو جھٹکا، چوٹ کی وجہ سے وین پارنیل ٹی 20-سیریز سے باہر
پارل،18؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی افریقہ ٹیم کے آل راؤنڈروین پانیل چوٹ کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف جاری ونڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔زخمی ہونے کے باعث وہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹی ۔ 20 سیریز میں بھی نہیں کھیل پائیں گے۔بورڈ نے ونڈے سیریز کیلئے پانیل کے جگہ جنوبی افریقہ کی ونڈے ٹیم میں ویان ملڈر کو شامل کیا گیا ہے۔ وہیں ٹی ۔ 20 سیریز کیلئے پانیل کی جگہ پر نئے آل راؤنڈکھلاڑی روبی فریلنک کو ٹیم میں جگہ ملی ہے ۔ٹی ۔ 20 سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں نی کپتان فاف ڈ پلیسس، بلے بازہاشم آملا، ابراہم ڈویلیرس اور جے پی ڈومنی کو شامل کیا گیا ہے۔ وہیں کگیسو رباڈا اورعمران طاہر کو آرام دیا گیا ہے۔اپنے انتخاب پر فریلنک نے کہاکہ میرا کیریئرکافی لمبا رہا ہے اور میں نے کبھی بھی اعلیٰ سطح پر تعظیم پانے کی لالچ نہیں جگائی ہے۔میں نے جو بھی کیا بہت اچھا کیا اورامید ہے کہ آگے بھی اچھا کروں گا۔