لارڈز ٹیسٹ، پاکستان فاتح، انگلینڈ کو 9وکٹ سے شکست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2018, 12:25 PM | اسپورٹس |

لارڈس،27؍مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری لارڈزکے ٹیسٹ میں گرین شرٹس نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی تاہم محمد عباس مین آف دی میچ قرار پائے گئے۔تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کی جانب سے حارث سہیل اور امام الحق نے ٹیم کولارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں فتح سے ہمکنار کرایا،حارث سہیل 39 جبکہ امام الحق 18رنز پر ناقابل شکست رہے۔انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے 64رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں ٹیم کی واحد وکٹ اظہر علی کی گری ،وہ صرف 4رنز بنا سکیاور اینڈرسن کی گیند پر بولڈ گئے ۔اس سے قبل لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی نامکمل اننگز 235رنز 6وکٹ کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو ٹیم کی بقیہ 4 وکٹیں صرف 7رنز کے اضافے پر گرگئیں اور ٹیم 242رنز کے اسکور پر ڈھیرہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 64 رنز کا ہدف مقرر کیا۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور محمد عباس نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان 2 وکٹیں لے سکے جبکہ میچ میں عباس کی 8، عامر کی 5 اورحسن علی کی 4 وکٹیں نمایاں ہیں۔انگلینڈ کی دوسری اننگز میں جوس بٹلر اور ڈومینک بیس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیااور ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچایاجب انگلش ٹیم کے 6 کھلاڑی صرف 110 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے اور انہیں اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 69رنز درکار تھے۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 363 رنز بنائے تھے جبکہ انگلش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایان مورگن کے ورلڈ ریکارڈ چھکوں کی بدولت انگلینڈ نےافغانستان کودی شکست

 کپتان ایان مورگن کے ریکارڈ 17 چھکوں سے آراستہ 148 رنوں کی بہترین اننگ کی بدولت دنیا کی نمبرایک ٹیم انگلینڈ نے افغانستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں منگل کے روز 150 رن سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں سرفرہست مقام حاصل کر لیا۔ انگلینڈ نے اس میچ میں ریکارڈ توڑکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ...

ورلڈ کپ میں ہندوستان کی پاکستان کے خلاف لگا تار ساتویں جیت ، ڈک ورتھ لوئس کے تحت 89 رنوں سے شکست

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 22ویں میچ میں ہندستان اور پاکستان کا مقابلہ بارش کی وجہ سے رکا ہوا ہے ۔ تاہم اگر یہاں سے میچ نہیں ہوتا ہے ہندوستانی ٹیم کی جیت یقینی ہے کیونکہ ڈک ورتھ لوئس کے اعتبار سے ہندوستان 86 رنوں سے پاکستان سے آگے ہے۔

سچن تندولکر نے کیا آسٹریلیائی کمپنی پر مقدمہ، 20 لاکھ ڈالر کا مطالبہ

ہندستانی آئکن کرکٹر سچن تندولکر نے آسٹریلیائی بیٹ بنانے والی کمپنی اسپارٹن اسپورٹس پر 20 لاکھ ڈالر کی رائلٹی ادا نہ کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ سچن نے کمپنی پر ان کے نام کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پروڈكٹس فروخت کرنے کا الزام لگایا اور انہیں رائلٹی نہیں دینے کے خلاف فیڈرل ...