ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لئے دوسرے بلے بازوں کوبھی کوہلی کا ساتھ دینا ہوگا: گلکرسٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th November 2018, 11:51 AM | اسپورٹس |

سڈنی ،27؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایڈم گلکرسٹ کا ماننا ہے کہ وراٹ کوہلی 2014-15ٹیسٹ سیریز کی کارکردگی کو دہرانے میں کامیاب رہیں گے لیکن انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کو بارڈر۔گواسکر ٹرافی جیتنی ہے تو دیگر بلے بازوں کو اپنے کرشمائی کپتان کا ساتھ دینا ہوگا۔پہلا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں چھ دسمبر سے شروع ہو جائے گا اور کوہلی نے پچھلی بار اس میدان پر کھیلتے ہوئے دونوں اننگز میں سنچری لگائی تھی۔ گلکرسٹ نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ وراٹ کوہلی 2014 (چار ٹیسٹ میں 86 ۔50 کے اوسط سے 694 رن) کی طرح ایک بار پھر شاندار کارکردگی کرے گا۔گزشتہ چند دنوں میں میں نے اس کے ساتھ بات کی ہے، اس کا اعتماد دیکھا ہے اور سڈنی میں اس نے جس طرح بلے بازی کی اسے دیکھتے ہوئے اگر وہ ایسا نہیں کر پاتا ہے تو مجھے انتہائی حیرت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے اس سیریز جیتنے کے لئے اس کے ساتھ کھیلنے والے بلے باز اہم ہوں گے۔کیا وہ اس کا ساتھ دے سکیں گے تاکہ ہندوستان زیادہ رن بنا سکے اور اس کے اچھے بولنگ حملے کو رنز کا دفاع کرنے اور آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں دو بار آؤٹ کر پائیں۔یہ پوچھنے پر کہ کیا آسٹریلیا کی کوہلی کو روکنے کے لئے کوئی خاص حکمت عملی ہے، گلکرسٹ نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی منصوبہ بندی کے بارے میں بتا پاؤں گا کیونکہ مجھے نہیں پتہ۔بہترین یہ ہے کہ آسٹریلیا صبر رکھے۔انہیں اچھی روایتی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ان کی امید یہی ہوگی کہ ہندوستان کو ابتدائی جھٹکے دیں اور کوہلی کو نئی گیند سے بولنگ کریں۔ گلکرسٹ نے تسلیم کیا کہ ہندوستان دعویدار کے طور پر دعوی پیش کرے گا لیکن ساتھ ہی کہا کہ آسٹریلیا کو اپنے حالات میں دبدبہ بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی  کے زیرا ہتمام کرکٹ کھلاڑ یوں کا سلیکشن ٹرائل: کے ایس سی اے کے انڈر14اور انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا  سنہرا موقع

اپریل کے پہلے ہفتہ میں افتتاح ہونے والی بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی، پہلے مرحلے کے طورپر کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن (کے ایس سی اے )کے زیرسرپرستی  14اور16سالہ کرکٹ ٹورنامنٹ اپریل کےمہینے میں ہبلی  میں کھیلا جائے گا جس میں اکیڈمی کی ٹیم شریک ہونےکی  اکیڈمی کے ذمہ دار کے ایم وسیم نے ...

سنسنی خیز میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 8 رنوں سے دی شکست ، سیریز میں 2-0 برتری حاصل

کپتان وراٹ کوہلی (116) کے 40ویں سنچری اور جسپریت بمراہ کی ڈیتھ اووروں کی کمال کی گیندبازی اور وجے شنکر کی کرشمائی آخری اوور کی بدولت ہندوستان نے یہاں ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے مقابلے میں منگل کو آٹھ رن سے ہراکر اپنے ون ڈے کی تاریخ کی 500ویں جیت ...

لکھنو میں منعقدہ آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ میں بھٹکل کے تین طلبا کا شاندار پرفارمینس

لکھنو میں منعقدہ  آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ مقابلوں میں بھٹکل اور اطراف کے طلبا نے  شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اسپورٹس میں بھی   اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 

آئی سی سی نے سنتھ جے سوریا پر 2سال کی پابندی عائد کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے کرپشن کے حوالے سے تحقیقات میں تعاون سے انکار پر سابق سری لنکن کپتان سنتھ جو سوریا پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔سنتھ جے سوریا اکتوبر 2020تک کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔