سماج وادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو اعظم گڑھ اور رامپور سے اعظم خان انتخابی میدان میں؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th March 2019, 11:49 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لکھنؤ، 25 مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) سما ج وادی پارٹی نے انتخابی مہم تیز کرتے ہوئے 40اسٹار امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے 2اہم سیٹوں کیلئے منتخب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ گزشتہ الیکشن میں ملائم سنگھ یادو کی ضلع اعظم گڑھ سیٹ سے ان کے صاحبزادے سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو جبکہ رام پور سے پارٹی کے سب سے سینیئر رہنما اعظم خان انتخابات لڑیں گے۔ انتخابی امیدواروں کی فہرست میں اکھلیش یادو، ڈمپل یادو، اعظم خان، جیا بچن اور رام گوپال یادو سمیت دیگر رہنماؤں کے نام شامل ہیں مگراِس فہرست میں سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ کا نام شامل نہیں۔اکھلیش یادو کی سیٹ سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں۔این بی ٹی کے مطابق اعظم گڑھ کو سماج وادی پارٹی کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ یہاں طویل عرصے سے سماج وادی رہنماؤں کا راج ہے۔ 70کی دہائی تک یہاں کانگریس کا راج رہا لیکن بعد میں سماج وادیوں نے یہاں قبضہ جمالیا۔ درمیان میں یہ سیٹ ، ایس پی اور بی ایس پی میں تقسیم ہوتی رہی ۔اس مرتبہ اس سیٹ پر ایس پی اور بی ایس پی کے اتحاد سے مقابلہ کافی دلچسپ ہوگیا ہے۔ 2014ء میں مودی لہر کے باوجود اکھلیش یادو کے والد ملائم سنگھ یادو نے اعظم گڑھ سے الیکشن جیت کر پارٹی کا قبضہ برقراررکھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدارس کانظام ِ تعلیم؛ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوناچاہیے: امیر جماعت اسلامی ہند سیدسعادت اللہ حسینی کا خطاب

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند نے ''ہندوستان کے دینی مدارس (اسلامی اسکولوں) کے نصاب کی ضابطہ بندی'' کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی نے کہا، ''ملک میں دینی مدارس کا نصاب اس وقت ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔