اسٹار فٹ بالر نیمار نے کہا،پیسوں کے پیچھے نہیں بھاگتا، نئے چیلنجز کا سامنا کرنے پی ایس جی کلب سے جڑا ہوں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th August 2017, 5:19 PM | اسپورٹس |

پیرس،5؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اسپین کے اسٹار فٹ بال کلب بارسلونا کے علاوہ فرانس کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی)سے جڑنے کا فیصلہ ہر کسی کو حیران کر گیا ہے۔برازیل کا یہ اسٹار کھلاڑی نے کہا ہے کہ انہوں نے نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے پی ایس جی سے جڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔غور طلب ہے کہ نیمار نے جمعرات کو لیگ 1ٹیم کے ساتھ پانچ سال کا معاہدہ کیا ہے۔نیمار نے پی ایس جی کے چیئرمین ناصر کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے پیرس آنا چاہتاتھا۔اس لئے نہیں ہے کہ میں بارسلونا میں سٹار نہیں تھا،میں وہاں بہت اچھے سے تھا،میں اس کے لئے یہاں نہیں آیا ہوں۔

نیمار اور ناصر نے صاف کیا کہ برازیل کے کھلاڑی کا پی ایس جی میں آنے کا سبب ترغیبی اور حوصلہ افزائی ہے نہ کہ پیسہ۔نیمار نے کہا کہ پیسہ مجھے کبھی لبھاتا نہیں ہے،اگر میں پیسے کے پیچھے بھاگتا تو میں کہیں اور ہوتا، دوسرے ممالک کے دوسرے کلبوں میں۔ناصر نے کہا کہ نیمار یہاں حوصلہ افزاء ہوکر آئے ہیں،ایک ایسی اسکیم کے تحت جس میں وہ یقین رکھتے ہیں،ہم نے جو پیسہ دیا ہے انہیں اس سے زیادہ بھی مل سکتا تھا، اس میں کوئی شک نہیں ہے،اگر وہ پیسے کے لئے یہاں آ رہے ہوتے تو وہ کہیں اور بھی جا سکتے تھے۔

برازیل کے اس اسٹار فٹ بالر نے کہا کہ پی ایس جی ٹرافی کی حقدار ہے اور میرے پاس نیا ٹرافی ہوگی۔اس خیال نے مجھے حوصلہ افزائی کی،میں بڑے خواب دیکھنا چاہتا ہوں۔نیمار نے پی ایس جی کے ساتھ شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا، لیکن ساتھ ہی کہا کہ یہ فیصلہ ان کے ابھی تک کے کیریئر کا سب سے مشکل فیصلہ تھا۔انہوں نے کہا کہ میرا یہ فیصلہ ابھی تک کا سب سے مشکل فیصلہ ہے،بارسلونا عظیم کلب ہے،میرے وہاں دوست ہیں جنہیں چھوڑنا میرے لئے آسان نہیں تھا،مجھے بار بار سوچنا پڑا کہ میں اپنی زندگی میں کیا چاہتا ہوں،میں وہاں اپنے بہت سے دوست چھوڑ آیا ہوں،فٹ بال میں چیزیں کافی رفتار سے آگے بڑھتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ نیمار برازیل کلب ساتوس سے بارسلونا آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں بارسلونا میں اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے میرا استقبال اچھے سے کیا تھا لیکن یہ وقت ان الوداع کہنے کا ہے،میں نے یہاں برازیل کے کھلاڑیوں سے بات کی ہے اور اس نے مجھے یہاں دیکھ کر کافی خوش ہیں،میں فٹ بال کا بھوکا ہوں،میں ہمیشہ کھیلنا چاہتا ہوں،میں ٹیم کے میچ کھیلنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...