بھٹکل میں سنیل نائک کی جیت پر بی جے پی ورکروں اور لیڈروں کا شکریہ ادا کرنے خصوصی پروگرام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd May 2018, 5:08 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22/مئی (ایس او نیوز)  بھٹکل میں بی جے پی لیڈروں اور ورکروں کی کوششوں سے نوجوان چہرہ اور پہلی بار کسی انتخابات میں حصہ لینے والے  سنیل نائک کی اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت ہوئی ہے، ان کی جیت میں اہم رول ادا کرنے والوں  کا شکریہ ادا کرنے ایک اہم پروگرام یہاں کے ایک پروگرام ہال میں  منعقد کیا گیا جس میں سابق وزیرشیوانند نائک، ضلعی بی جے پی صدر کے جے نائک،  بی جے پی لیڈرس کرشنا نائک  اورونود پربھوسمیت کافی لیڈران اور ممبران نے حصہ لیا۔ 

ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے ایک طرف نو منتخب ایم ایل اے سنیل نائک  نے سبھوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا، وہیں الگ الگ لیڈران نے سنیل نائک کو پھولوں کی مالا  پہناتے ہوئے اُن کی بھرپور تہنیت کی ۔سنیل نائک نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے بھٹکل کے نوجوانوں کا بھرپور شکریہ ادا کیا  جن کی بھاگ دوڑ سے ہی وہ کامیاب ہوئے ہیں، اسی طرح انہوں نے اپنی جیت کا کریڈٹ ایم پی آننت کمار ہیگڈے کو دیا، جن کی کوششوں اور گائیڈلائنس  سے ہی وہ کامیاب ہوپائے ہیں، ساتھ ساتھ انہوں نے دیگر لیڈران کا بھی نام لے کر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے  اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ بھٹکل اسمبلی حلقہ کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی طرف بھرپور توجہ دیں گے اور حلقہ میں ترقیاتی کاموں کو انجام دیں گے انہوں نے اس بات کی اُمید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اُنہیں  تمام لوگوں کاتعائون حاصل رہے گا۔

پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے آسارکیری کے کرشنا نائک نے بتایا کہ ریاست میں بی جے پی ایک بڑی پارٹی بن کر اُبھرنے کے بائوجود بی جے پی کو اقتدار نہیں ملا، مگر ہمیں  فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جے ڈی ایس اور کانگریس کے گٹھ بندھن سے جو سرکار قائم ہوئی ہے  ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ حکومت چھ ماہ سے زیادہ چلنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سبھی طاقتیں مودی کو اقتدار سے ہٹانے اور اُنہیں اقتدار سے باہر کرنے کے لئے متحد ہورہے ہیں ہمیں بھی اپنے طور پر کوشش کرکے مودی حکومت کو بحال کرنے ہرممکن کام کرنا ہوگا اور بی جے پی کی کامیابی کے لئے سبھی لوگوں کو متحد ہونا ہوگا۔

شیوانند نائک سمیت دیگر لیڈران نے بھی اس موقع پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔بھٹکل بی جے پی صدر راجیش نائک نے صدارت کی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...