منگلورو کے قریب پُتور میں ہندو خاتون کی آخری رسومات ادا کرنے جب رشتہ داروں نے ساتھ چھوڑا تو آگے آئے مسلم نوجوان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2018, 10:49 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو20/جون(ایس او نیوز) منگلور میں ہندو۔مسلم بھائی چارہ کی شاندار مثال اُس وقت  دیکھنے کو ملی جب ایک  ہندو نوجوان کی52سالہ بہن کی دل کا دورہ پڑنے سے  موت واقع ہوگئی۔ان کی آخری رسومات کیلئے جب اُس کے رشتہ داروں نے منہ موڑا تو ایسے وقت میں مسلم نوجوان آگے آتے ہوئے اُس کی بھرپور مدد کی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  منگلور کے پتور تعلقہ کی متوطن بھوانی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت  واقع ہوگئی تھی۔بھوانی شادی شدہ نہیں تھی۔اس کے بھائی کرشنا نے رشتہ داروں اور مقامی لوگوں سے بہن کی آخری رسومات کیلئے مدد مانگی ۔مگر جب دوپہر تک کرشنا کی مدد کیلئے کوئی بھی آگے نہیں آیا تو اس نے اپنے  رشتہ داروں سے دوبارہ رابطہ کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ رشتہ داروں کی جانب سے اس طرح ساتھ نہ دینے پر پریشان جب کرشنا کی انکھوں سے آنسوں رواں ہونے لگے اور اپنی بہن کی آخری رسومات کو لے کر سخت تشویش میں مبتلا ہوگیا تو ایسے مشکل وقت میں شوکت‘ حمزہ‘نذیر ‘ریاض اور فاروق  کرشنا سے اس کی بہن کے انتقال پر تعزیت کرنے پہنچے جب اُنہیں پتہ چلا کہ کرشنا اپنی بہن کی آخری رسومات کو لے کر سخت پریشان ہے تو انہوں نے  کرشنا کو یقین دلایا کہ ہم تمہاری بہن کی آخری رسومات کیلئے مدد کریں گے۔

مسلم نوجوانوں نے بھوانی کی آخری رسومات کیلئے چندہ جمع  کیا۔آنگن واڑی ٹیچر س راجیشوری ‘ صفیہ اور زبیدہ بھی مسلم نوجوانوں کی اپیل پر مدد کرنے کے لئے  آگے آئیں۔تینوں خواتین نے بھوانی کی (لاش)کو نہلاکر آخری رسومات کیلئے تیار کیا ۔ان کی لاش کو آخری رسومات کیلئے لیجایا گیا ۔نوجوانوں نے آخری رسومات کیلئے جو چندہ  جمع کیا تھا اس سے آخری رسومات ادا کی گئی۔

میڈیا والوں کو جب اس بات کا پتہ چلا اور کچھ میڈیا والوں نے فاروق سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم  لوگوں نے اس کام کی تشہیر کیلئے کرشنا کی  مدد نہیں کی تھی بلکہ انسانی ہمدردی و بھائی چارہ کے پیشِِِ نظرہم نے اس طرح کا قدم اُٹھایا تھا‘ کیونکہ ہمیں پتہ چلا کہ ایک بھائی اپنی بہن کی آخری رسومات کیلئے پریشان ہے اور ان کے پاس نہ تو روپیے پیسے ہیں اور نہ رشہ دار۔تو ہم لوگوں نے کرشنا کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ۔انھوں نے کہا کہ موت  کسی کی بھی واقع ہوئی ہو، ہمیں اس  کی  ذات پات  یا مذہب نہیں دیکھنا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...