منڈگوڈ: قاتل ملزم کی گرفتاری :لین دین اور ناجائزتعلقات کی بناپر ہواتھا قتل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th October 2017, 6:27 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ:6/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) 12دن پہلے تعلقہ کے لکولی روڈ کنارےنوجوان قتل معاملے کو سلجھاتے ہوئے پولس نے شیگاؤں تعلقہ اندلگی دیہات کے ایل ایل بی کے طالب علم مونیشور بسونتپا وڈر(26)کو گرفتارکیا ہے۔

25ستمبر کو کرگن کوپہ کے سندیپ وڈر نامی نوجوان کی نعش سڑک کنارے کی نالی میں پائی گئی تھی۔ معاشی لین دین اور ناجائز تعلقات کی بنا پر قتل ہونے کی پولس ذرائع نے خبر دی ہے۔پولس پوچھ تاچھ کے دوران ملی جانکاری کے مطابق قاتل مونیشور اور مقتول سندیپ آپسی رشتہ دارہیں،سندیپ کو روزگار کا بھروسہ دے کرقاتل ملزم مونیشور نے 18ہزار روپئے لئے تھےاور گاؤں کی ایک عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات ہونے کی سندیپ کوجانکاری تھی۔ ان دونوں وجوہات کو لےکر قاتل نے سندیپ کے قتل کا منصوبہ بنایاہے۔ پارٹی منانےکے بہانے سندیپ کو بار میں شراب میں کپاس فصل پر چھڑکاؤ کرنےو الا تیل، زہر اور دوائیاں گھول کر پلایا ہے۔ سندیپ اس کو پینےکے بعد تڑپنےلگاتو قاتل نے گلا دباکر ، لکڑی سے سر پر حملہ کرکے قتل کرنےکی جانکاری سی پی آئی کرن کمار نایک نے دی۔ پی ایس آئی لکپا نائک، اے ایس آئی اشوک راتھوڈ، عملہ شیوراج چوہان، جعفر، انورخان ٹیم میں شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔