پتور میں بیٹی کی شادی کی رسم کے آخری مرحلے میں حرکت قلب بند ہونے سے ماں کی موت!

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd April 2017, 12:52 AM | ساحلی خبریں |

پتور21؍اپریل (ایس او نیوز) شادی کی تقریب میں رونما ہونے والے ایک المناک واقعہ میں دلہن کی ماں اس وقت موت کا شکار ہوگئی جب دلہن کا ہاتھ دولھے کے ہاتھ میں دیا جانے والاتھا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہاں سے قریب اپن انگڈی میں واقع ایک شادی ہال میں ویرجا (۴۰سال) کی اکلوتی بیٹی کی شادی کی رسم انجام دی جارہی تھی۔ ویرجا تمام رسموں میں بڑھ چڑھ کر دلچسپی لے رہی تھی۔لیکن جب دلہن کو دولھے کے ہاتھ سونپنے کی آخری رسم شروع ہوئی تواچانک اس کے سینے میں شدید درد اٹھا اور وہ بے ہوش ہو کر گرگئی ۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ویرجا کا خاندان غربت و افلاس کا مارا ہے۔ ویرجا کو دل کی بیماری تھی اور اس کا ایک آپریشن بھی ہوچکا تھا، لیکن ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق دوسرا آپریشن وہ مالی تنگی کی وجہ سے نہیں کرواسکی تھی۔اس کا شوہر معذور ہے اور قلی مزدوری کرکے گھر خرچ چلایا کرتا ہے۔جبکہ دو لڑکوں میں سے ایک نے کمائی میں والد کا ہاتھ بٹانے کے لئے اسکول کی تعلیم چھوڑ کر خود بھی قلی مزدوری کا پیشہ اپنایا ہواہے۔غربت کی ماری ویرجا نے بڑے ارمانوں سے اپنی اکلوتی لاڈلی بیٹی کو نئی زندگی کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے دیکھا اور خود دنیا سے منھ موڑ کر چلتی بنی، جس سے خوشی و شادمانی کی محفل پل بھر میں ماتم کدہ بن گئی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...