مینگلور کے قریب موڈبدری میں دوکاروں کی خطرناک ٹکر؛ ماں اور بیٹا ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th April 2018, 2:16 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 9/ اپریل  (ایس او نیوز) یہاں سے قریب 50 کلو میٹر موڈبیدری پولس تھانہ حدود کے نیلّی کیری میں پیش آئی دو کاروں کی ٹکر میں ایک کار پر سوار ماں اور بیٹا دونوں ہلاک ہوگئے جن کی شناخت تیرتاہلّی کے رہنے والے  رتنماّ (70)  اور سوم شیکھر(45)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ دونوں اومنی کار پر سوار تھے۔ حادثہ آج پیر صبح قریب نو بجے پیش آیا۔

حادثے میں اومنی پر سوار سات دیگر لوگ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں منی پال اسپتال لے جایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ماروتی اومنی پر جملہ نو لوگ تیرتاہلی سے دھرمستھلا جانے کے لئے نکلے تھے کہ نیلی کیری میں مخالف سمت سے آنے والی ایک تیزرفتار اینّوا کار سے ان کی ٹکر ہوگئی۔ ٹکر کی شدت کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دونوں کاروں کے اگلے حصوں  کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موڈبدری پولس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچانے کے بعد دونوں لاشوں کو  موڈبیدری سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کیا۔

پولس حادثے کی چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...