بھٹکل : شمس مونٹسری کے معصوم بچے چاچا نہرو کے بھیس میں :طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے نمائش اور بازار کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th November 2018, 9:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:15؍نومبر (ایس او نیوز)14نومبر بھارت کے پہلے وزیرا عظم جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش کی مناسبت سے تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کی نیو شمس مونٹسری اسکول میں معصوم اور چھوٹے چھوٹے بچے چاچا نہرو کی ٹوپی اور لباس میں ملبوس ہوتے ہوئے انوکھے انداز میں پروگرام منایا۔

14نومبر کو بچوں کا تہوار مناتے ہوئے اسکول کی جانب سے 7سے لے کر 10ویں جماعت کے طلبا کے لئے مختلف پروگرام منعقد کئے گئے تھے۔ جس میں خاص کر طلبا کی طرف سے گھر میں تیار کردہ ہیانڈ کرافٹ، ڈرائنگ،ماڈلس کی نمائش کرتے ہوئے باقاعدہ بازار لگایاگیاتھا۔والدین و سرپرستوں نے اپنے ہی بچوں کے تیار کردہ اشیاء کی نمائش کا نظارہ کرتے ہوئے دعائیں دیں۔ اور ان چیزوں کو خرید کرطلبا کو تجارت میں ترقی دینے کی ترغیب دی۔

نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے ادارے کے رابطہ عامہ آفیسر مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے بچوں کی طرف سے تیار کردہ ماڈلس اور سجائی گئی نمائش پر  دلی مسرت کا اظہارکرتے ہوئے غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت بتائی ۔ سکریٹری محمد طلحہ سدی باپا نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کیا۔ اس موقع پر اسکول کی پرنسپال فہمیدہ ملا، شمس انگریزی میڈیم کے صدرمدرس محمد رضامانوی ، اساتذہ مہیش نائک، عبدالسبحان ندوی ، عبداللہ خلیفہ ندوی ، منجوناتھ ہیبار، شازیر حسین وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...