گجرات لائنز کے اسسٹنٹ کوچ بنے محمد کیف
نئی دہلی،17؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے 10ویں سیشن میں ہندوستانی ٹیم کے سابق کرکٹر محمد کیف گجرات لائنز کے اسسٹنٹ کوچ مقرر کئے گئے ہیں۔کیف، آسٹریلوی آل راؤنڈر اورچیف کوچ بریڈ ہاج کے ساتھ ٹیم کی رہنما ئی کرتے نظر آئیں گے۔ہاج گجرات لائنز کے ساتھ پہلے سال سے ہی جڑے ہوئے ہیں۔کیف کے بارے میں اعلان گجرات لائنز کے ٹوئٹر ہینڈل پر کیاگیا۔کیف آئی پی ایل میں رائل چیلیجرس بنگلور اور راجستھان رائلس کے لئے کھیل چکے ہیں۔کیف آخری بار 2006میں ٹیم انڈیا کے لئے میدان میں اترے تھے۔کیف طویل وقت سے گھریلو کرکٹ کھیل رہے ہیں،فی الحال، چھتیس گڑھ کے رنجی کپتان کیف کے لئے یہ ایک بڑا موقع ہے۔گجرات لائنس اپنے پہلے ہی سیشن میں کافی کامیاب رہی تھی اور ٹاپ 3ٹیموں میں شامل رہی تھی۔اس ٹیم کی کمان سریش رینا کے ہاتھ میں ہے۔