محمد عامر ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرہوجائیں گے؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th May 2017, 12:23 PM | اسپورٹس |

اہور:10؍مئی (یو این آئی) پاکستان کے داغی تیز گیند باز محمد عامر اپنے یک روزہ اور ٹی۔20 کیریئر پر توجہ دینے کے لئے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔پاکستانی میڈیا کے مطابق اسپاٹ فکسنگ میں معطلی کا سامنا کرچکے عامر نے اس بارے میں ٹیم مینجمنٹ اور ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ بات کی تھی۔بارباڈوس میں ویسٹ انڈیز سے دوسرا ٹسٹ ہارنے کے بعد عامر نے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں بات کی ہے۔ اگرچہ عامر اس خبر کے عام ہو جانے سے دکھی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے’’ویسٹ انڈیز میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ اس بارے میں تحقیقات کر رہا ہے کہ ذاتی بات چیت کیسے لیک ہوگئی اور میڈیا میں آ گئی۔‘‘ عامر نے کہا کہ میں نے ٹیم مینجمنٹ کو واضح کردیا ہے کہ ٹسٹ کرکٹ کھیلنے میں زیادہ جسمانی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ اب صرف یک روزہ اورٹونٹی کیریئر پر ہی توجہ دینا چاہتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے دورے میں عامر نے 2؍ٹسٹ میچوں میں11؍وکٹ حاصل کئے ہیں۔اسپاٹ فکسنگ کیلئے 5؍سال کی معطلی کا سامنا کرنے کے بعد عامر نے 2015ء کے آغاز سے ہی کرکٹ میں واپسی کی تھی اور اس دوران انہوں نے15؍ٹسٹ کھیلے ہیں۔ لیکن انہیں ان میچوں میں خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...