انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 124رنوں سے شکست دی؛معین علی کی طوفانی سنچری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2017, 11:52 PM | اسپورٹس |

برسٹل25 ستمبر (ایجنسی)انگلینڈ نے معین علی کی طوفانی سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کو تیسرے ونڈے میں 124 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل غلط ثابت ہوا۔انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنائے جس میں جیوروٹ 84 اوربین اسٹوکس 73 رنز بنانے میں کامیاب رہے لیکن اننگز کی خاص بات معین علی کی طوفانی سنچری تھی۔ معین نے ساتویں نمبر پر آ کر صرف 57 گیندوں پر سات چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے میگوئل کمنز تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ جیسن ہولڈر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔نشانہ کے تعاقب میں کرس گیل کے سوا کوئی بھی ویسٹ انڈین بیٹسمین لیام پلنکٹ کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکا۔کرس گیل ایک مرتبہ پھر اپنی سابق روایتی فارم میں نظر آئے اور 78 گیندوں پر نو چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 94 رنز بنائے لیکن بدقسمتی سے رن آؤٹ کے نتیجے میں ان کی اننگز اختتام پذیر ہوئی۔اس کے علاوہ جیسن محمد 38 اور جیسن ہولڈر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے اور پوری ٹیم 40ویں اوور کی پہلی گیند پر 245 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ عادل راشد تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔انگلش کپتان روٹ نے ایک موسم میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔روٹ نے 79 گیندوں پر 84 کی اننگز کھیل کریہ کارنامہ انجام دیا، رواں سمر روٹ کے مجموعی رنز 1300 سے متجاوز ہوگئے ہیں۔اس سے قبل کسی ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا انگلش ریکارڈ سابق کپتان گراہم گوچ کے نام تھا، جوانھوں نے 1990 میں 1277رنز بناکر کر قائم کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

تیز گیند باز محمد سراج اور شریس ایّر نیوز لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی 20میاچ کی ہندوستانی ٹیم میں شامل

کپتان وراٹ کوہلی نے ابھی تک آرام نہیں کیا ہے جبکہ حیدرآباد کے کھلاڑی  محمد سراج اور ممبئی کے بیٹسمین شریس ایّرکو 1 نومبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچ کی ٹی 20 سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

محمد عرفان کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست

کرکٹر محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔محمد عرفان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزارت داخلہ، پی سی بی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔