معین علی کا شاندار مظاہرہ؛جنوبی افریقہ کی شکست انگلینڈ نے چار میچوں کی سیریز 3-1سے جیتی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th August 2017, 1:26 PM | اسپورٹس |

لندن ،9/اگست (یو این آئی) معین علی کی شاندار بالنگ کے باعث انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ٹسٹ میچ میں 177رن سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 1۔3سے اپنے نام کرلی۔اولڈ ٹریفورڈ میں یہ میچ کھیل کے چوتھے روز ہی ختم ہوگیا، جبکہ جوئے روٹ کی قیادت میں یہ پہلی سیریز ہے جو انگلینڈ نے اپنے نام کی۔جنوبی افریقہ کوآخری ٹسٹ میں جیت کے لیے 380رن کا ہدف ملا لیکن اس کی پوری ٹیم چوتھے روز چائے کے وقفے کے فوری بعد 202رن پر ڈھیر ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی آخری دونوں وکٹیں معین علی نے دو گیندوں پر مورنے مورکل اور ڈیوئن اولیور کو آؤٹ کرکے حاصل کیں۔اس طرح معین علی نے میچ میں 69رن کے عوض 5جبکہ سیریز میں مجموعی طور پر 25 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کی یہ 1998کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹسٹ سیریز میں پہلی کامیابی ہے ۔ چوتھے روز کھانے کے وقفے تک جنوبی افریقہ کے 40رن پر 3کھلاڑی آؤٹ تھے اور ہاشم آملہ اور کپتان فاف ڈوپلیسی کریز پر موجود تھے ۔دونوں کھلاڑیوں نے 123رن کی شاندار شراکت قائم کی اور ٹیم کے اسکور کو 163پر پہنچایا لیکن پھر ہاشم آملہ 83رن بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔یہ وہ موقع تھا جب جنوبی افریقہ کے ہاتھ سے میچ نکلنا شروع ہوا اور کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک کریز پر نہ رُک پایا۔جنوبی افریقہ کی پانچویں اور چھٹی وکٹ 173پر گری جب کوئنٹن ڈی کوک ایک اور تھونِس ڈی برون صفر پر پویلین لوٹے ۔183کے مجموعی اسکور پر فاف ڈوپلیسی بھی ہمت ہار گئے اور 61رن کی اننگز کھیل کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے ۔کگیسو ربادا ایک جبکہ مورنے مورکل اور ڈیوئن اولیور بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔شاندار پرفارمنس پر معین علی مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے حقدار قرار پائے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...