انتخابات کیلئے سرمایہ اکٹھا کرنے اولاٹیکسی پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ گوڑا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th March 2019, 12:10 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍مارچ (ایس او نیوز) مرکزی وزیر ڈی وی سداننداگوڑا نے الزام لگایا ہے کہ انتخابات کے لئے سرمایہ توقع کے مطابق جمع نہ ہونے کی وجہ سے کانگریس ۔ جنتادل (یس) مخلوط حکومت نے اولا ٹیکسی خدمات پر6؍ماہ کے لئے پابندی عائد کی تھی۔ ایک نجی ہوٹل میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سداننداگوڑا نے یہ الزام عائد کیا اور کہاکہ اولا ٹیکسی خدمات پر پابندی عائد کرنے کے پیچھے حکومت کی جانب سے انتخابی اخراجات کے لئے سرمایہ اکٹھا کرنے کا مقصد واضح ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے اس فیصلہ سے اولا ٹیکسی کے تقریباً 40؍ہزار ڈرائیور بے روزگار ہوجائیں گے اور اکثر ٹیکسیاں قرضہ حاصل کرکے خریدی گئی ہیں۔ اب ان کی قرضہ کی قسط کس طرح ادا کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس فیصلہ سے تقریباً ’’ دولاکھ افراد کا گزر معاش متاثرہوگا اورٹیکسی خدمات پرمنحصر مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا ہوگا۔سدانندگوڑا نے کہا کہ اگر قوانین وضوابط کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو حکومت متعلقہ کمپنی کے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرے۔ خدمات پر پابندی عائد کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔انہوں نے حکومت کی جانب سے اولا ٹیکسی پر پابندی ہٹائے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی مخلوط حکومت کے اتحادیوں کے اختلافات کی وجہ سے اس مرتبہ بی جے پی کو زیادہ نشستیں حاصل ہوں گی۔ گوڑا نے کہاکہ کانگریس کی جانب سے ایڈی یورپا کے خلاف جاری کردہ ڈائری نقلی ہونے کا محکمہ انکم ٹیکس نے ثبوت پیش کردیا ہے جس سے کانگریس کو بڑا دھکہ پہنچا ہے اور اس کا اثر انتخابات پر پڑے گا۔ ایک سوال کے جواب میں سداننداگوڑا نے کہاکہ سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کا بنگلور نارتھ پارلیمانی حلقہ سے مقابلہ کئے جانے کی توقع تھی اور انہیں بھی زندگی میں ایک مرتبہ دیوے گوڑا کے خلاف مقابلہ کرنے کی خواہش تھی۔ انہوں نے کہاکہ لیکن افسوس دیوے گوڑا نے مقابلہ سے پہلے ہی ہتھیار ڈال دئے اور دوسرے حلقہ کی جانب دلچسپی لے رہے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...