ہلیال میں ضلع نگراں کاروزیر دیش پانڈے نےمحکمہ آب پاشی کے ترقی جات کاموں کا معائنہ کیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th February 2019, 8:15 PM | ساحلی خبریں |

ہلیال:10؍فروری (ایس او نیوز)اترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر اور وزیر برائے تحصیل آر وی دیش پانڈے نے ہلیال کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے تالابوں میں پانی ذخیرہ اندوزی کرنےو الے محکمہ آب پاشی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے جائزہ لیا۔

اس موقع پر آب پاشی منصوبوں کے متعلق بتایا کہ کالی ندی سے پائپ لائن کے ذریعے تالابوں کو پانی سپلائی کرنےو الا اہم منصوبہ ہے، منصوبے کے ذریعے ہلیال تعلقہ کے اکثر دیہات کے تالاب پانی سے بھریں گے تو علاقے کے کسانوں کو کافی فائدہ دے گا ۔ انہوں نے موقع پر موجود کرناٹکا آب پاشی بورڈ کے انجنئیر ستیش نائک کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ منصوبے کے لئے مقامی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے اس اہم منصوبے کو جلد ازجلد مکمل کریں۔ چونکہ پائپوں کی تیاری بھی یہی ہورہی ہے جس کے نتیجے میں کام کی تکمیل میں دیری نہیں ہونی چاہئے ۔ اگلے 15مہینوں میں کا م پورا ہوکر تالابوں میں پانی جمع کرنے کا کام شروع ہو۔ ا س موقع پر وددھان پریشد کے رکن شریکانت گھوٹنیکر ، ضلع پنچایت نائب صدر سنتو ش رینکے ، معاون فاریسٹ آفیسر نتیش کمار، تحصیلدار ودیادھر،ہیسکام انجنئیر مٹگوڈ،تعلقہ پنچایت افسر ڈاکٹر مہیش کری موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔