بھٹکل میں نئے ہارڈوئیر شوروم ’’میٹرو اسٹیل ‘‘ کا شاندار افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th October 2017, 6:53 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:10/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)علمائے دین اور مقامی رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی موجودگی میں ’’میٹرو اسٹیل ‘‘نامی ایک نئی ہارڈوئیر شوروم کا افتتاح عمل میں آیا ۔ میٹرو اسٹیل شوروم بھٹکل قومی شاہراہ سے متصل نزدرینبو فلورنگ پر واقع ہے۔

8اکتوبر کی شام منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی کی دعا سے شوروم کا افتتاح ہوا۔جب کہ مقامی رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے موجود رہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری مولانا طلحہ مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل بھٹکل کے عوام اپنی تجارت کے لئے گلف کا رخ کیا کرتے تھے ، لیکن اب ہمارے لئے باعث مسرت ہے کہ بھٹکل کے لوگ خود اپنے شہر بھٹکل میں ہی تجارت کو فروغ دے رہے ہیں۔ مولانا نے کہاکہ تجارت حضرت نبی ﷺ کی سنت ہے اسی لئے تجارت کو شریعت کے مطابق انجام دینا چاہئے ۔ اس موقع پر شوروم کے مینجنگ ڈائرکٹر محمد ارشاد گنگاولی کو مبارکبادی پیش کی۔ افتتاحی تقریب کا آغاز مولانا شعور رکن الدین کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ اس موقع پر کئی کانٹراکٹرس ، ذمہ دارسمیت عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...