طلاق ثلاثہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے نا امید ہونے کی ضرورت نہیں: مولانا سجاد نعمانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st October 2017, 10:27 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

گلبرگہ30/ستمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا سجاد نعمانی کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر کو دہلی میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ رکھی گئی ہے۔ طلاق ثلاثہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لینے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ یہ میٹنگ رکھی گئی ہے۔ مولانا کے مطابق  طلاق ثلاثہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے تعلق سے میٹنگ میں کوئی ٹھوس موقف اختیار کیا جائیگا۔ مولانا کا ماننا ہے کہ بورڈ کو مزید توسیع دینے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بورڈ کا ڈھانچہ ہر طریقے سے توازن کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ گلبرگہ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے امور سے متعلق مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ  قانونی و شرعی نقطہ نظر سے بورڈ نے ایمانداری سے مقدمہ لڑا۔ بورڈ کے قابل وکلا نے توقع سے بڑھ کر پیروی کی ۔ سپریم کورٹ کے ججس میں بھی طلاق ثلاثہ پر اتفاق نہیں ہو سکا، دوججس کی رائے الگ تھی اور تین کی الگ ۔  چیف جسٹس آف انڈیا نے بورٖڈ کے تمام دلائل کو تسلیم کیا اور موقف کو صحیح گردانا۔ اس لیے سپریم کورٹ کے فیصلے سے ناامید ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔

سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت نے اپنے من کی بات رکھی ۔ مرکزی حکومت  تو نہ صرف طلاق ثلاثہ بلکہ طلاق حسن اور طلاق احسن کے بھی خلاف ہے ۔ سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل نے بینچ کے روبرو  ایسی ہی  بات رکھی تو بینچ نے پوچھا پھر تومسلم شوہر کے پاس طلاق کا راستہ ہی نہیں ہوگا ۔ اس پراٹارنی جنرل نےکہا کہ پارلیمنٹ جلد ہی اس پر قانون بنائیگی۔ اسی لیے ہم نے  طلاق ثلاثہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کی میٹنگ بلائی ہے ۔ مولانا نے کہا کہ حلالہ، متعہ، وراثت کو ملک کے اصل مسائل اور موضوعات سے توجہ ہٹانے کیلئے اٹھایا جا رہا ہے ۔  مہنگائی، بے روزگاری، ناقص نظم ونسق سے توجہ ہٹانے  کی یہ حکومت کی کوشش ہے ۔

مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے مسلمانوں میں شریعت کے تعلق سے شعور بیدار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔  مسلمانوں میں عائلی نظام کے تعلق سے شعور بیدار کیا جائیگا ۔ لیکن ہرمسئلے پر مسلم پرسنل لا بورڈ ہی قدم اٹھائے ضروری نہیں، دیگر ملی کاموں کیلئے ملک میں  کئی ملی تنظیمیں موجود ہیں۔   مسلم پرسنل لا بورڈ از خود جماعت نہیں، تمام جماعتوں کی نمائندہ جماعت ہے ۔  مسلم پرسنل لا بورڈ کا دائرہ کارمختصر ہے۔ بورڈ اپنے متعین دائرہ کار میں اپنے دستور کی روشنی میں کام کر رہا ہے ۔ مسلم پرسنل لا بورڈ کی توسیع کو مولانا سجاد نعمانی نے مسترد کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عام ممبر سازی کی بورڈ کا دستور اجازت نہیں دیتا ہے ۔  انہوں نے بتایا کہ بورڈ کے ڈھانچے کا توازن جماعت، مسلک، تحریک، لسانی وریاستی پہلوئوں کو نظر میں رکھ کر بنایا گیا ہے ۔ اصحاب رائے کو خصوصی مدعوئین کے طور پر  شامل کیا جاتا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔