بھٹکل :منکال وئیدیا جنتا کوآپریٹیو کریڈیٹ سوسائٹی  کے صدرمنتخب : پرمیشور دیواڑیگا نائب صدر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd September 2018, 9:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:2/ ستمبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کی جنتا کوآپریٹیو سوسائٹی کے  مین برانچ کے دفتر میں منعقدہ  عہدیداران  انتخابی اجلاس میں سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیابطور صدر  اور نائب کی حیثیت سے پرمیشور دیواڑیگا ہیبلے متفقہ طورپر منتخب ہوئے ہیں۔

جمعرات کو صدر دفتر میں انتخابی کارروائی انجام دی گئی ۔ جہاں منکال وئیدیا بطور صدر کی حیثیت سے تنہا پرچہ نامزدگی داخل کیا تو نائب صدر کے لئے پرمیشور دیواڑیگا ، پرمیشور نائک، ناگپا نائک، وٹھل نائک نے پرچہ نامزدگی داخل کئے تھے۔ بعد میں تینوں نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لیاتو پرمیشور دیواڑیگا کا راستہ آسان ہوگیا۔ صدر کے طورپر منکال وئیدیا تیسری مرتبہ عہدہ سنبھالیں گے تو پرمیشور دیواڑیگا دوسری بار نائب صدر بنے ہیں۔ کوآپریٹیو محکمہ کے سنئیر آفیسر جی کے بھٹ نے الیکشن کمشنر کے طورپر  اپنا فرض اداکیا۔ جنرل مینجر ڈی ایل نائک موجود تھے۔ انتخابی کارروائی مکمل ہوکر باہر نکلتے ہی صدر و نائب صدر کے ساتھیوں نے گل پوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکبادی پیش کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔