منجو کماری نے جونیئر ورلڈ کشتی میں ہندوستان کو دلایا دوسرا میڈل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th August 2017, 4:45 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،4/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی منجو کماری نے فن لینڈ کے تامپیرے میں چل رہی جونیئر ورلڈ کشتی چیمپئن شپ میں آج خواتین کے 59کلوگرام وزن کے زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔منجو کی اس کامیابی کے بعد ہندوستان کے مقابلہ میں دو تمغے ہو گئے ہیں۔مزے کی بات یہ ہے کہ یہ دونوں ہی تمغے کانسی کے طور پر ہے۔ مجو ر کے ذریعے میڈل کی دوڑ میں شامل ہوئی۔انہوں نے کانسے کے پلے آف مقابلے میں اکرین کی الونا پروکوپیونیک کو 2-0سے شکست دی۔ہندوستان کو اس سے پہلے بہادر دیو گلیا نے مردوں کے 74کلوگرام میں کانسے کا تمغہ دلایا تھا۔

منجو نے آج اپنے پہلے مقابلے میں بلغاریہ کی الیکسادرنا نکولیوا کاشنووا کو 5-1سے شکست دی لیکن وہ کوارٹر فائنل میں جاپان کی یجرو کمانو سے 0-10سے ہار گئیں۔جاپانی لڑکی اگرچہ فائنل میں پہنچ گئی جس سے منجو کو ریپچیج میں کھیلنے کا موقع مل گیا۔

ریپیچیج مقابلے میں منجو نے کینیڈا کے ٹیانا گریس کینیٹ کو 4-0سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ پلے آف میں جگہ بنائی تھی۔ہندوستان کے دیگر پہلوان دویا تومر (44کلوگرام)، نندنی سلوکھے(51کلوگرام)اورپوجادیوی(67کلوگرام) میڈل کی دوڑ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...