منگلورو: جگدیش سورنا کا قتل نہیں ہواہے: پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ثابت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th April 2017, 1:18 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو:23/اپریل(ایس اؤنیوز)شہر کے نواحی علاقے کی بینگرے ندی کےکنارے مشتبہ حالت میں پائے گئی بینگرے سیانڈ پیٹ کے مکین جگدیش سورنا (37)کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق جگدیش کا قتل نہیں ہونا ثابت ہواہے۔

بجرنگ دل کارکن کہلائے جانےوالے جگدیش سورنا کی نعش مشتبہ حالت میں بینگرے ندی کنارے پائے جانے سے چہ میگوئیاں جاری تھیں اور عوامی سطح پر شبہ جتایا جارہاتھا کہ اس کا قتل کیا گیا ہوگا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق جگدیش جمعرات کی رات بینگرے کے ایک گھر میں مہندی پروگرام میں شرکت کے بعد رات 3بجے اپنی کام کرنے والی بوٹ کی طرف لوٹا تھا،دوسرے دن بینگرے ندی کے کنارے اس کی نعش پائی گئی تھی۔ پولس نے شبہ جتایا ہے کہ ندی کنارے جاتے ہوئے پیر پھسل جانے سے ندی میں گرکر ہلاک ہوا ہوگا۔ پنمبور پولس پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...