منگلورو: 2قاتلانہ حملوں کے معاملے میں پولیس نے کیا 6ملزمین کوگرفتار

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 3rd October 2018, 9:49 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو3؍اکتوبر (ایس او نیوز) گزشتہ دنوں ایک ہی دن میں کیے گئے دو الگ الگ قاتلانہ حملوں کے سلسلے میں پولیس نے 6ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

خیال رہے کہ 24ستمبر کو ہندتووادی لیڈر پرشانت پجاری قتل کیس میں ملزم بنائے گئے اور ضمانت پر رہا ہونے والے امتیاز (29سال)پر موڈبیدری میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہواتھا۔شبہ تھا کہ پرشانت پجاری قتل کا بدلہ لینے کے لئے امتیاز کو قتل کرنے کی کوشش گئی ہے۔ اسی دن رات کے وقت گروپور کی عائشہ مسجد کے قریب سنگھ پریوارکے ایک لیڈرہریش شیٹی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ۔ ہریش کے ہاتھ اور پیر پر زخم آئے تھے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کے بعد موڈبیدری میں امتیاز پر ہوئے قاتلانہ حملے میں سورتکل کے رہنے والے دنیش (23سال)دھن راج (22سال) شاشوتھ(23سال) کو گرفتار کرلیا ہے۔جبکہ ہریش شیٹی پر گروپور میں پیش آئے ہوئے حملے کے معاملے میں کائکمباگروپور کے رہنے والے شریف(24سال)، سفاج(26سال)اور عارف(28سال) کو حراست میں لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں معاملات میں مزید کچھ ملوث ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔