نیشنل ہائی وے66 توسیعی منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل نہ ہونے پر رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل چراغ پا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th January 2019, 1:28 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو24؍جنوری (ایس او نیوز) تھوکٹو اور پمپ ویل کے پاس فلائی اوور کی تعمیر مکمل نہ ہونے رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل نے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے افسران اورٹھیکے دار کمپنی کے ذمہ داران کو آڑے ہاتھوں لیا اور تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ التوا میں پڑا ہوا توسیعی کام فوری طور پر مکمل کریں یا پھر تلپاڈی میں جو ٹول وصول کیا جارہا ہے اسے بندکردیں۔

ہائی وے توسیعی منصوبے کے کام کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ مختلف محکمہ جاتی میٹنگ میں نلین کمار ہائی وے اتھاریٹی کے افسران پر مشتعل ہوگئے اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ انہوں نے تعمیری کام کو مقررہ وقت پر مکمل نہ کرنے اور باربار نئی تاریخ دینے والے افسران کو گرفتار کرنے کے لئے میٹنگ کے دوران ہی پولیس کو بھی بلالیا۔

نلین کمار نے افسران سے کہا کہ:’’ فلائی اوور کو گزشتہ اگست میں مکمل ہونا چاہیے تھا۔ اس کے بعد دسمبرسے فروری تک میں اسے مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔اب پھر مارچ اور مئی کی بات کررہے ہو۔ یہ برداشت سے باہر ہوگیا ہے۔ تم لوگوں کو گرفتار کرکے جیل میں بھیج دینا چاہیے۔تب جاکر تمہارے اعلیٰ افسران دوڑے چلے آئیں گے۔یا پھر ٹول وصول کرنا بند کردو۔‘‘اس کے جواب میں نویُگ ٹھیکیدار کمپنی کے ڈائریکٹراے ایس این مورتی اور چیف پروجیکٹ ڈائریکٹر شنکر نے کہا کہ’’ فلائی اوور کی تعمیر اور ٹول وصولی کے بیچ کوئی واسطہ نہیں ہے۔ ٹول وصولی روکنا ہمارے بس میں نہیں ہے۔ ہمیں تھوڑا وقت دیجئے ۔ہم اس مسئلے کو کمپنی کے اعلیٰ افسران کے علم میں لائیں گے۔‘‘اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نلین کمار نے کہا کہ اگر تم لوگوں سے کام نہیں ہوتا تو ٹھیکے داری چھوڑ دو۔ میں مقامی ٹھیکیداروں سے یہ کام مکمل کروالوں گا۔

منگلورو کے اسسٹنٹ کمشنر روی چندرا نائک نے کہا کہ ننتور اور پمپ ویل میں سڑک کی جو بدحالی ہوئی ہے اس پس منظر میں ٹھیکے دار کمپنی پر کیس داخل کیا گیا ہے۔ عوام کو جو تکلیف ہورہی ہے اس کے لئے مزید کیس داخل کیے جاسکتے ہیں۔نیشنل ہائی وے اتھاریٹی بنگلورو ڈیویژن کے آفیسر آر کے سوریا ونشی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں ناکامی کی وجہ سے ٹول کی وصولی روکنے کے سلسلے میں متعلقہ وزارت کو مراسلہ بھیجا جاسکتا ہے۔

رکن پارلیمان نلین نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بی سی روڈ۔گُنڈیا کی سڑک کاکام فوراً شروع کرنا چاہیے۔اور 3فروری کے اندر شاہراہ پر جو گڈھے پڑے ہوئے ہیں انہیں بھرنے اور عوام کو آمد ورفت کے لئے آسانی او رسہولت فراہم کرنے کاکام مکمل ہوجانا چاہیے۔بصورت دیگر پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ٹھیکیدار پر مقدمہ دائر کردیا جائے گا۔اس کے علاوہ یہ ہدایت بھی دی کہ منگلورو، پڈوبیدری ، کارکلا فورلین سڑک کے لئے زمین تحویل میں لینے کا کام تیزی سے پورا کیا جائے اور 20فروری کے تک مرکزی وزیر کے ہاتھوں اس کا سنگ بنیاد رکھا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...