منگلورو:سات سال سے مفرور قتل کا ملزم الال میں گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th February 2019, 8:59 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو15؍فروری (ایس او نیوز) سال 2012میں راؤ اینڈ راؤ سرکل پر واقع کانچنا ٹیکسٹائل کے منیجر کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس کو مطلوب ملزم محمداشرف عرف اچّو(40سال) کو الال کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کانچنا ٹیکسٹائل منیجردیپک کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگنے کے بعد اشرف خلیجی ملک کو فرار ہوگیا تھا۔ اب پولیس کو خفیہ ذریعے سے اطلاع ملی تھی کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران اشرف کئی مرتبہ الال کے علاقے میں دیکھا گیا ہے۔اس کے بعد سٹی ساؤتھ کے اے سی پی کی قیادت میں اینٹی راؤڈی اسکواڈ نے جال بچھا کر اشرف کو گرفتار کرلیااور اسے بندر پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس قتل میں ملوث مزید تین ملزمین فرار ہیں، جن میں سے دو کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ اس وقت کیرالہ میں ہیں۔ لہٰذا ان کی گرفتاری کے لئے بھی پولیس نے جال بچھا دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...