منگلورو: بھاری برسات کا سلسلہ جاری۔ کئی مقامات پر چٹانیں کھسکنے کے واقعات۔ ڈی سی نے عوام کودی تعلقہ لیول کنٹرول روم سے رابطہ رکھنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th August 2018, 9:59 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو14؍اگست (ایس او نیوز) ساحلی علاقوں میں تیز اورموسلا دھار برسات کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ خاص کر منگلورو اور اڈپی کے بعض علاقوں میں لگاتار بارش برسنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ضلع اڈپی میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے جوکہ 30.1سنٹی میٹر ہے۔جبکہ جنوبی کینرا میں 16.1سنٹی میٹر ،شمالی کینرا میں18.5سنٹی میٹراور کوڈاگو ضلع میں 19.4سنٹی میٹر برسات ریکارڈ کی گئی ہے۔

موسلادھار برسات کی وجہ سے ضلع جنوبی کینرا میں نیتراوتی ندی میں سیلاب آگیا ہے اور وہ خطرے کے نشان کو چھونے لگی ہے ، جس سے ندی کے کنارے بسنے والوں میں خوف و دہشت پید ا ہوگئی ہے۔منگل کے دن بھی ضلع ڈپٹی کمشنر نے اسکولوں اور کالجوں کے لئے تعطیل کا اعلان کیا۔شیشیل مندر کے قریب سے بہنے والی کپیلا ندی میں بھی سیلابی کیفیت پیداہوئی ہے اور مندرسے رابطے کا راستہ اور پل دونوں پانی میں ڈوب گئے ہیں۔بعض علاقے تو زیر آب ہونے کی وجہ سے جزیروں میں بدل گئے ہیں۔

اس دوران کئی مقامات پر چٹانیں کھسکنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔شیراڈی گھاٹ اور چارمڈی گھاٹ  پرجگہ جگہ چٹانیں کھسکنے اور مٹی کے تودے ہائی وے پر جمع ہوجانے سے موٹرگاڑیوں کی آمد ورفت بند ہوگئی ہے۔گھاٹ پر پھنسے ہوئے مسافر بڑی بے بسی اور مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ہائی وے اور دیگر سڑکوں پر گری ہوئی مٹی کے ڈھیر کو ہٹانے کی مہم چل رہی ہے۔ پتور کے قریب منگلورو بنگلورو ہائی وے پر بھی چٹان کھسک گئی ہے جس سے یہ سڑک ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے۔مغربی گھاٹ کے علاقوں میں سکلیشپور اور مڈی کیرے وغیرہ میں بھی چٹانوں کے کھسکنے سے موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری اخباری بیان کے مطابق ضلع جنوبی کینرا میں بھاری برساتوں کی وجہ سے عوام کو درپیش خطرات اور مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے تعلقہ وار کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں جو 24x7 عوامی رابطے کے لئے دستیاب رہیں گے۔ ڈی سی نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی مشکل اور دشواری کی صورت میں وہ متعلقہ کنٹرول روم سے رابطہ قائم کریں۔ تعلقہ وار کنٹرول روم اور ان کے ٹیلی فون نمبر یوں ہیں:

منگلورو: 2220596؍0824-2220587  منگلورو سٹی کارپوریشن: 0824-2220306
بنٹوال: 232500 ؍ 08255-232120   موڈ بیدری: 239900 ؍08258-238100
پتور: 232799؍ 08251-230349   بیلتھنگڈی: 233123 ؍08256-232047
سولیا: 231231 ؍08257-230330   کڈبا: 08251-260435
مولکی: 0824-2294496
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...