بجرنگ دل کارکن پر حملہ کرنے والے مفرور ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd October 2018, 10:14 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو3؍اکتوبر (ایس او نیوز) اسائیگولی کے ایک شراب خانے میں تکرار کے بعد بجرنگ دل کارکن رمیش پر حملہ کرکے فرار ہونے والے تینوں ملزمین کو کوناجے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمین کے نام شافت علی عرف شافع،عبدالعزیز عرف سمیر او ر سوادبتائے جاتے ہیں۔30ستمبر کی رات کو شراب خانے میں رمیش کے ساتھ ان کا جھگڑا ہوگیا تھاجس کے دوران یہ تینوں نے رمیش کے ساتھ مارپیٹ کی تھی اور بار سے فرارہوگئے تھے۔کوناجے پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹرروی نائک اور دیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کو نیٹل پڑاؤ نامی علاقے سے گرفتار کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...