منگلورو کچی میمن جامع مسجد کے خطیب ، داعی دین مولانا سید یوسف کی وفات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd November 2017, 9:50 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:23/ نومبر (ایس اؤنیوز)شہر منگلورو کے کچی میمن جامع مسجد کے خطیب ، عالم دین مولانا سید یوسف صاحب (87) منگلورو کے بیکرنکٹے پر واقع ان کے ذاتی مکان میں جمعرات کی صبح 5بجے اپنے مالک ِ حقیقی سے جاملے ۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔

موڈبیدرے کے مکین مولانا سید یوسف طویل عرصے تک بندرروڈ پر واقع کچی میمن مسجد میں خطیب کے طورپر خدمات انجام دیں، مولانا کے جمعہ کے خطبہ بہت مشہور تھے جس میں معاشرتی ، سماجی اور سیاسی حالات پر دینی نقطہ نگاہ سے روشنی ڈالتے تھے، ان کی اثراندازی کا عالم تھا کہ دور دور سے لوگ جمعہ کے لئے تشریف لاتے تھے ۔ ایک سماجی خدمت گار، امن و سلامتی کے داعی ،دیگر مذاہب کے مذہبی پیشواؤں کے ساتھ خیر سگالی ملاقاتیں و روابط، بھائی چارگی کا پیغام پہنچانے والے مولانا سید یوسف سابق میں جماعت اسلامی ہند منگلورو شاخ کے امیر بھی تھے۔

سادگی کے پتلے مولانا ہر مذہب کے لوگوں سے مل جل کر رہتے تھے یہی وجہ ہے کہ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی جمع ہونے والے سیکڑوں سوگواروں میں تمام مذاہب کے لوگ شامل تھے۔ مولانا کے پسماندگان میں بیوی، چار بیٹیاں ، دوبیٹے سمیت رشتہ دار ہیں۔ مولانا کے بیٹے ڈاکٹر احتشام کے مطابق کچی میمن مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مولانا کے گاؤں موڈبیدری لے جایا گیا  جہاں  کوٹیباگلو کی الصباح مسجد کے صحن میں تدفین  کئے جانے کی جانکاری دی ہے۔ 

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...