ٹیپوسلطانؒ کے متعلق 4مئی کو عوامی بیداری اجلاس کا اہتمام : مینگلور میں کے ،ایل، اشوک کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th April 2017, 10:10 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:18/اپریل(ایس اؤ نیوز)اپنی ریاست کے تحفظ کے لئے نوآبادیاتیوں کے خلاف جدوجہد کرتےہوئے اپنی جان تک قربان کرنے والے شیر میسور ٹیپو سلطان ؒ کی یاد میں کرناٹکا کوموسوہاردا ویدیکے اور یکساں ذہنیت والے روشن خیال اداروں اورتنظیموں کے اشتراک سے 4 مئی کو میسور میں ٹیپو سلطان ؒ بیداری اجلاس منعقد کیاجارہا ہے، اس بات کی  جانکاری کوموسوہاردا ویدیکے کے ریاستی جنرل سکریٹری کے ایل اشوک نے دی۔

منگلورو میں پریس کانفرنس میں انہوں نے اجلاس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ اجلاس سےپہلے سری رنگاپٹن سے جلوس  نکالا جائے گا۔ انہوں نے ٹیپو سلطان ؒ کے متعلق بتایا کہ11مئی 1799کو ٹیپوسلطانؒ سامراجی قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے میدان جنگ میں شہید ہوئے، کرناٹکا کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو ٹیپو سلطان ؒ واحد راجا ہے جنہوں نے انتظامی امور میں انقلابی تبدیلیاں کیں، اراضی میں سدھار، فوجیوں میں زمینات کی تقسیم ، آب پاشی اور ترقی کے لئے دور اندیش منصوبے اور فکر، مضبوط معاشی نظام، مذہبی رواداری جیسی خصوصیات تمام سیاسی پارٹیوں کے لئے ایک عملی اور مثالی نمونہ ہیں۔ نشہ بندی ، خواتین کے حقوق کی پاسداری، مزدوروں ، دستکاروں کوترغیب دینے کے لئے سماجی بہتری کے منصوبے آفاقی ہیں، لیکن ٹیپوسلطان ؒ کی ان خصوصیات کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے، فرقہ وارانہ عینک سے جانچ کی جاتی ہے، اس کو دورکرنے ، عوام میں بیداری پید اکرنے کے لئے 4مئی کے دن کو منتخب کئے جانے کی بات کہی۔

4مئی کو بیداری مہم کا اختتامی اجلاس میسور کے وستوپردرشن میدان میں منعقد ہوگا، اجلاس میں میسور ضلع اور ریاست کے دیگرمقامات سے قریب 6ہزارلوگ شرکت کرنے کی جانکاری کے ایل اشوک نے دی۔ پریس کانفرنس میں کوموسوہاردا ویدیکے کے ضلع صدر سریش بھٹ باکرا بائیل، مسلم لیکھکر سنگھ کے صدر عمر یو ایچ، دکشن کنڑاایس آئی اؤ کے ضلعی صدر طلحہ اسماعیل، سماجی کارکن نرمل کمار، شبیر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...