منگلورو: ریاستی وزیر ضمیر احمد خان نے بجرنگ دل کے نوجوانوں کولاکھ روپئے  انعام سےنوازا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th October 2018, 6:14 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:12/اکتوبر(ایس اؤ نیوز) ضلع کورگ کے مڈکیری علاقے میں جوڑو پالا میں بادل پھٹ پڑنے اور طوفانی ہواؤں  سے ہوئے حادثات کے دوران اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگوں کی جان بچا کر ان کی حفاظت کرنے والے 4نوجوانوں کو ریاستی کابینہ کے وزیر ضمیر احمد خان نے فی کس 1،1لاکھ روپئے بطور انعام عطا کیا ہے۔

بجرنگ دل کے بپن کلونگڑی ، منوہر کلمے ، وجئے نڈنجی اور دنینش کلنگڈی کو ضمیر احمد خان نے ایک ایک لاکھ روپئے کا انعام دینے کے بعد کہا کہ تم تمہارے خاندان سمیت ملک کے کسی بھی مندر پہنچ کر عوامی امن اور اعتمادکے لئے متحدہ دعا کریں۔ ہم سب اپنے دھرم ،ذات، نسل سے اوپر اٹھ کر ایک انسان کی طرح زندگی جینے کی بات کہی۔

خیال رہے کہ وزیر ضمیر احمد خان نے حال ہی میں جب جوڑوپالا کا دورہ کیا تھاتو تحفظاتی ٹیم میں موجود 12مسلم نوجوانوں کو  ان کی خدمات کے صلے میں اپنی ذاتی خرچ پرسبھی نوجوانوں کو  عمرہ   کا تحفہ دیا تھا۔ ضمیر احمد خان کی انسانیت نوازی اور مشکلات میں حوصلے اور ہمت سے کام کئے نوجوانوں کو بلا تفریق مذہب و ملت انعام واکرام سے نوازے جانے پر عوام نے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے وقت جس طرح ان نوجوانوں نے بغیر تعصب و تفریق کے ہر ایک کی مدد کی تھی ان کے لئے اللہ تعالیٰ نے عمرہ کی سعادت عطا کی ہے۔ اسی طرح ہندو نوجوانوں کو بھی انعام سے نوازے جانے پر یک جہتی کی طرف اہم قدم قرار دیاہے۔ عوام نے ضمیر احمد خان کے اس اقدام کی تعریف کرتےہوئے   ان کے حق میں دعائیہ کلمات کہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...