منگلورو:بین ریاستی ڈکیت گروہ کے پانچ ملزم ممبئی میں گرفتار :12.5لاکھ مالیت کا مال ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th September 2016, 9:02 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو :۲۶/ستمبر (ایس او نیوز) دکشن کنڑا ضلع کے 10مندروں میں گذشتہ 6مہینوں میں جوڈکیتی کے معاملات انجام دئیے گئے تھے ضلع ڈی سی آئی بی کی قیادت میں پولس ٹیم نے جال کا پتہ لگاکر بین ریاستی 5 چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ممبئی کے تھانہ میں گرفتار کئے گئےپانچوں ملزموں سے پولس نے 22 کلوچاندی اور75 گرام سونا سمیت کل 12.5لاکھ روپئے کے زیورات ضبط کئے گئے ہیں۔ اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع پولس ایس پی بھوشن جی بورسے نے گرفتار شدہ ملزموں کی شناخت ہوناورتعلقہ کے چندرکانت پجاری (36)، بنگلورو کے نرسمہا راجو (38)، مہاراشٹرا کے نوین چندر(21)، وجئے سریش بھوسلے (35) اور وشال پونکے کے طورپر کی گئی ہے۔ یہ پانچوں ملزم کاڑو مہاراشٹرا اور کرناٹکا کے کئی ایک ڈکیتی کے معاملات میں ملوث بتائے گئے ہیں۔ان میں جیل کی سزا یافتہ بھی ہیں۔ ملزموں میں سے چندر کانت پجاری کے خلاف ممبئی ، اُڈپی ، کنداپور ، چتردرگہ جیسے پولس تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ نرسمہا راجو ڈگری یافتہ ہے ، بنگلورو کے راجا نوکونٹے ، چک پیٹ ، اُڈپی ، کارکلا جیسے مقامات میں چوری کرنے پر جیل کی سزا پاچکاہے۔ ایس پی نے بتایا کہ ملزموں سے ضبط کردہ اشیاء کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد متعلقہ مندروں کے انتظامیہ کو لوٹائے جائیں گے۔ چوری کردہ زیورات کو ملزمان نے چاندی کے زیورات کے بیوپاری وشال ممبئی کو فروخت کرتے تھے اور پرانے اشیاء بتا کر عوام کو بیچ کر ملزموں کے ساتھ مساوی طورپر تقسیم کیا جاتا تھا۔ کارروائی میں شریک عملے اور افسران کو نقد انعام کے ساتھ ان کی عزت افزائی کئے جانے کی جانکاری دی ۔

 

:SahilOnline Coastal news bulletin in URDU dated 26 September 2016

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...