بیف کھانا چھوڑ دیں تو ختم ہو سکتے ہیں ماب لنچنگ کے واقعات: اندریش کمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th July 2018, 12:12 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

رانچی،24؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) آر ایس ایس رہنما اندریش کمار کا کہنا ہے کہ اگر لوگ بیف کھانا چھوڑ دیں تو ماب لنچنگ جیسے واقعات ختم ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے لوگوں میں 'سنسکار' کا ہونا بڑا رول ادا کر سکتا ہے۔

آر ایس ایس کے لیڈر کا یہ بیان الور لنچنگ کے کچھ دن بعد آیا ہے۔ آر ایس ایس کے رہنما نے کہا، "ماب لنچنگ کو درست نہیں ٹھہرایا جا سکتا، لیکن اگر لوگ بیف کھانا چھوڑ دیں تو’ شیطانوں‘ کے ذریعہ کئے جانے والے اس طرح کے جرائم کو روکا جا سکتا ہے۔

اندریش کمار نے مزید کہا، 'کوئی بھی مذہب گائے کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ چاہے وہ عیسائی مذہب ہو یا اسلام ۔عیسائی مذہب میں 'مقدس گائے' کی بات کہی گئی ہے اور اسلام کی بات کریں تو مکہ اور مدینہ میں آج بھی گایوں کو مارنے پر پابندی عائد ہے۔

اندریش کمار نے کہا کہ قانون کو اپنا کام کرنا چاہئے، لیکن اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے معاشرے میں بھی صحیح 'سنسکار' ہونا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

جے پی سی سے جانچ کرانے کا راستہ ا بھی کھلا ہے، عام آدمی پارٹی نے کہا،عوام کی عدالت اورپارلیمنٹ میں جواب دیناہوگا،بدعنوانی کے الزام پرقائم

آپ کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ رافیل معاملے میں جمعہ کو آئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود متحدہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے اس معاملے کی جانچ پڑتال کرنے کا اراستہ اب بھی کھلا ہے۔

رافیل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ، راہل گاندھی معافی مانگیں: بی جے پی

فرانس سے 36 لڑاکا طیارے کی خریداری کے معاملے میں بدعنوانی کے الزامات پر سپریم کورٹ کی کلین چٹ ملنے کے بعد کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے بی جے پی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس پارٹی اور اس کے چیئرمین راہل گاندھی ملک کو گمراہ کرنے کیلئے معافی مانگیں۔

بھٹکل کے مرڈیشور میں دو لوگوں پر حملے کی پولس تھانہ میں دو الگ الگ شکایتیں

تعلقہ کے مرڈیشور میں کل جمعرات کو  دو لوگوں پر حملہ اور پھر جوابی حملہ کے تعلق سے آج مرڈیشور تھانہ میں دو الگ الگ شکایتیں درج کی گئی ہیں اور پولس نے دونوں پارٹیوں کی شکایت درج کرتے ہوئے چھان بین شروع کردی ہے۔