ضلع اُترکنڑا کے لوکل بوڈیس انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کڑا مقابلہ؛ دو تعلقوں میں آزاد اُمیدوار ادا کرسکتے ہیں فیصلہ کن رول

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd September 2018, 12:55 PM | ساحلی خبریں |

کاروار3/ستمبر(ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے  آٹھ لوکل بوڈیس انتخابات کی ووٹوں  کی گنتی آج پیر کو کی گئی ، جس میں کانگریس اور بی جے پی نے تین تین تعلقہ جات میں اپنی  جیت درج کی۔ ضلع میں کسی بھی  تعلقہ میں جے ڈی ایس  کو اقتدار حاصل نہیں ہوا، البتہ  دو دیگر تعلقہ جات میں جے ڈی ایس  اور آزاد اُمیدوارفیصلہ کُن  رول ادا کرسکتےہیں۔

کاروار میں  کانگریس کو 11، بی جے پی کو 11، جے ڈی ایس کو 4 اور دیگر کو 5 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انکولہ میں کانگریس کو 10، بی جے پی کو 8، جے ڈی ایس کو صفر مگر دیگر کو 5 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔دونوں تعلقوں میں آزاد اُمیدواروں یا جے ڈی ایس اُمیدواروں پر سب کچھ منحصر ہے کہ وہ کس پارٹی کی حمایت کرتے ہیں۔

کمٹہ، سرسی اور منڈگوڈ میں بی جے پی نے زائد سیٹوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے کانگریس پر اپنی سبقت  ثابت کردی ہے، تو ڈانڈیلی، ہلیال اور یلاپور میں کانگریس نے بازی ماری ہے۔

پڑوس کے اُڈپی میں بی جے پی نے 35 میں سے 31 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے کانگریس کو صرف چار سیٹوں پر محدود کردیا ہے تو پتور میں  بی جےپی نے 31 میں سے 25 سیٹوں پر  قابض ہوگئی ہے، یہاں کانگریس کو پانچ اور ایس ڈی پی آئی کو ایک سیٹ پر کامیابی ملی ہے، اُلال میں کانگریس کو 13، بی جے پی کو 6، جے ڈی ایس کو 4، ایس ڈی پی آئی کو 6 اور دیگر کو دو سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی  ہے تو  بنٹوال میں کانگریس کو 12، بی جے پی کو 11 اور ایس ڈی پی آئی کو4 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...