مسلم قبرستانوں کے انفراسٹرکچر کیلئے 15 کروڑ منظور،روشن بیگ کے ہاتھوں ٹیانری روڈ اور السور قبرستانوں میں یل ای ڈی لائٹوں کی تنصیب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th December 2017, 11:03 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍ دسمبر (ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات و حج آر روشن بیگ کی ایما پر بی بی یم پی ٹیکس اینڈ فائنانس کمیٹی کے سابق چیرمین یم کے گنا شیکھر کے دور میں شہر کے مسلم قبرستانوں میں یل ای ڈی لائٹوں کی تنصیب کے علاوہ بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے تقریباً 15 کروڑ روپوں کی منظوری حاصل ہوئی ہے، جس کے پیش نظر آج محمد ضمیر شاہ کی نمائندگی والے یس کے گارڈن وارڈ میں آنے والے ٹیانری روڈ قبرستانمیں مولانا زین العابدین صاحب کی دعاؤں سے یل ای ڈی لائٹوں کی تنصیب کا آغاز ہوا۔ علاوہ ازیں ٹیانری روڈ قبرستان میں بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے 5.64 کروڑ روپئے منظور ہوئے ہیں، اور ان کیلئے ٹنڈر کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔ اس موقع پر جناب روشن بیگ نے بتایا کہ جب یم کے گنا شیکھر بی بی یم پی ٹیکس اینڈ فائنانس کمیٹی کے چیرمین تھے، تب انہوں نے شہر کے مسلم قبرستانوں کو بنیادی انفراسٹرکچر فراہم کرنے کیلئے انہیں تجویز پیش کی تو اس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے نندی درگا روڈ قبرستان، ولسن گارڈن قبرستان اور میسور روڈ قبرستان میں یل ای ڈی لائٹوں کی تنصیب کے ساتھ ساتھ بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے تقریباً 15 کروڑ روپوں کا فنڈ منظور کیا ہے، اور ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹنڈر کا عمل بھی شروع ہوگیا، عنقریب اس کیلئے سنگ بنیاد عمل میں آئیگا۔ اس موقع پر کارپوریٹر محمد ضمیر شاہ، یم کے گنا شیکھر، جواں سال قائد آر رومان بیگ، مقامی کانگریس رہنما ورون پرسنا کمار، بلاک کانگریس صدر اسماعیل شریف، عیدہ جدید ٹرسٹ کے صدر ابراہیم، سکریٹری رشید اور دیگر عمائدین موجود تھے۔ ٹیانری روڈ قبرستان میں جملہ 203 یل ای ڈی لائٹ نصب ہوں گے۔ بعد ازاں جناب روشن بیگ صاحب نے السور قبرستان میں یل ای ڈی لائٹوں کی تنصیب کیلئے سنگ بنیاد رکھا، دعائیہ تقریب کے ساتھ لائٹوں کی تنصیب کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں اور قبرستان کے ذمہداران نے جناب روشن بیگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ قبرستان کو روشنی فراہم کرکے انہوں نے کارنامہ انجام دیا ہے۔ جامع مسجد السور کے صدر سمیع اللہ پٹھان نے اس موقع پر بتایا کہ وہ جناب روشن بیگ کی شخصیت کے معترف ہیں اور انہوں نے ایسے سکیولر لیڈر کو آج تک نہیں دیکھا ہے جو تمام طبقات میں یکساں مقبول ہیں۔ پہلی مرتبہ شہر بنگلورو میں جناب روشن بیگ کی ایما پر قبرستانوں میں یل ای ڈی لائٹوں کی تنصیب اور انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے جو پہل ہوئی ہے وہ قابل تقلید ہے۔ اس موقع پر چاند خان کے علاوہ السور کی تمام مساجد کیے ذمہ داران اور عمائدین نے جناب روشن بیگ، جواں سال قائد آر رومان بید اور کارپوریٹر یم کے گنا شیکھر کو تہنیت پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ السور قبرستان میں تقریباً 62 یل ای ڈی لائٹوں کی تنصیب ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...