ساحلی علاقوں میں زبردست بارش جاری؛ یلاپور میں چٹان کھسک گئی؛ چار گھنٹوں تک نیشنل ہائی وے بند؛ بس پر گرتے گرتے بچی چٹان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th August 2018, 11:32 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  14؍اگست (ایس او نیوز)  ساحلی علاقوں میں بھاری بارش کا سلسلہ جاری ہے اور پوری رات ان علاقوں میں زبردست بارش ہوئی ہے۔ آج صبح ویسے کچھ دیر کے لئے بارش رُکتے رُکتے گررہی ہے، مگر اسمان مکمل طور پر ابرآلود ہے۔

بھاری بارش کے دوران ضلع اُتر کنڑا کے یلاپور کے قریب اربئیل گھاٹ پر ایک چٹان کھسکنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں  نیشنل ہائی وے 63پرہبلی سے انکولہ کی طرف سفر کرنے کرنے والی موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت قریب چار گھنٹوں کے لئے پوری طرح بند ہوگئی تھی ۔لیکن اب بتایا گیا ہے کہ پولیس کی مسلسل کوششوں کے بعد صبح آٹھ بجے سڑک کی صفائی مکمل ہوگئی ہے اور راستہ کو سواریوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

اطلاع  کے مطابق یلاپور میں چٹان کھسکنے کا یہ واقعہ صبح 4بجے کے وقت پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ جس وقت چٹان کھسکی، اُسی وقت متعلقہ مقام پر سے  ایک پرائیویٹ بس گذر رہی تھی، ڈرائیور نے فوری بریک لگاتے ہوئے  بس کو تھوڑا پیچھے لے لیا۔ اطلاع کے مطابق  بس پر تھوڑی بہت  مٹی گرگئی،  مگر خوش قسمتی سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ہائی وے پر مٹی کا ڈھیر لگ جانے کے بعد دونوں طرف موٹر گاڑیوں کی قطار لگ گئی۔

صبح 6بجے سے پولیس نے کئی جے سی بی مشینوں کے ذریعے یہاں سے مٹی ہٹانے کا کام شروع کیا اور تقریباً دو گھنٹے تک مسلسل مشقت کے بعد صبح 8بجے ٹریفک کے لئے راستہ صاف ہوگیا۔سڑک پر رکاوٹ کی وجہ سے گھنٹوں پھنسے رہنے والے مسافروں نے راحت کی سانس لی۔ بتایا گیا ہے کہ پولس نے  جے سی بی مشینوں کی مدد سے سڑک پر گری ہوئی مٹی ، کیچڑ وغیرہ کو ہٹادیا ہے اور ہائی وے پر ٹریفک کو دوبارہ بحال کردیا ہے۔

بھٹکل سمیت پورے شمالی کینرا، پڑوسی اضلاع اُڈپی، شموگہ اور جنوبی  کینرا میں بھی زبردست بارش ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں اور بارش نے ان تمام اضلاع میں عام زندگی مفلوج کرکے رکھ دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...