پاپولر فرنٹ کے خلاف بی جے پی یووا مورچہ کا ٹارچ لائٹ مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2017, 11:02 AM | ساحلی خبریں |

کنداپور 22؍اگست (ایس او نیوز)کرناٹکا میں ہندو لیڈروں اور رضاکاروں کے قتل میں براہ راست پی ایف آئی اور کے ایف ڈی کے ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی یو وا مورچہ کی طرف سے جلتی ہوئی شمعیں(ٹارچ لائٹ)لے کر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔جس میں مطالبہ رکھا گیا کہ ان تنظیموں پر مکمل پابندی لگادی جائے، کیونکہ یہ تنظیمیں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کررہی ہیں۔

مظاہرین سے خطاب کے دوران بی جے پی کے ضلعی نائب صدربائکاڈی پرساد شیٹی نے کہا کہ اب" ہندورضاکار پی ایف آئی اور کے ایف ڈی جیسے شیطانوں کا خاتمہ کرنے کے لئے بھگوان کرشن کا روپ دھار لیں گے۔"اس کے علاوہ مظاہرین نے وزیررماکانت رائے کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا۔بی جے پی کے ریاستی صدر یڈی یورپا کے خلاف سرکاری طورپر جھوٹے مقدمات دائر کرنے کی بھی مذمت کی گئی۔

پرساد شیٹی کا کہنا تھا کہ جن سنگھ کا قیام سیاست اور اقتدار پانے کے لئے نہیں کیا گیا تھابلکہ ملکی سالمیت کو برقرار ہمار ا مقصد ہے اور ہم اس کے لئے کوئی بھی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ہندو لیڈروں کے خلاف سرگرم تنظیموں کے ساتھ اگرحکومت نرمی کا برتاؤ کرتی ہے تو ہم تماشائی بن کر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ہماری لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک پی ایف آئی اور کے ایف ڈی جیسی تنظیموں پر پوری طرح پابندی نہیں لگ جاتی۔

ایم ایل سی کوٹا سرینواس پجاری، سریش شیٹی،ستیش پجاری اور دیگر بی جے پی لیڈروں ا و ررضاکاروں کی کثیر تعداد احتجاجی مظاہرے میں شریک رہی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...