کمٹہ تحصیلدار دفتر کا عملہ اے سی بی دستہ کے ذریعے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd February 2019, 6:33 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:02؍فروری (ایس او نیوز)تحصیلدار دفتر کے رجسٹرار شعبہ کے فسٹ ڈویزن کلرک رشوت لیتے ہوئے اے سی پی پولس  نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا واقعہ پیش آیاہے۔

سریش مریپا وکوند نامی شخص کے وارثہ معاملے کو لےکر گزشتہ 4مہینوں سے کمٹہ شہر کے مکین گریش بھنڈاری کو وارثہ دینے رشوت کی مانگ کرتے ہوئے ہراساں کئے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔  گریش اپنی دادی کا وارثہ درج کرلینے کے لئے عرضی دی تھی ، تبدیلی کے لئے دفتر کے چکر کاٹ رہے تھے۔ لیکن دفتر کا کلرک سریش وارثہ دئیے بغیر رقم کے لئے ہراساں کرتارہا۔ جس سے بیزار ہوکر گریش نے اے سی بی تفتیشی ایجنسی میں شکایت درج کی۔

انسداد رشوت خوری دستہ کے افسران جمعہ کو تحصیلدار دفتر پر چھاپہ مارکر عین رشوت لیتے وقت ہی کلر ک سریش کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر کیس درج کرلیا۔ اے سی بی کے ڈی وائی ایس پی گریش کا معاملہ درج کرلینے کے بعد ملزم کو کاروار ضلعی عدالت میں پیش کئےجانے کی اطلاع دی ہے۔ کارروائی میں اے سی بی دستہ کے راجیش نائک، شیوا، کرشنا ، گجیندر، پرساد ، محبوب علی ، منجوناتھ وغیرہ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...