کمٹہ میں دارالعلوم کا سالانہ اجلاس، طلبہ کا خوبصورت تفریحی پروگرام، علمائے دین کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th May 2017, 10:51 AM | ساحلی خبریں |

کمٹہ 13؍مئی (ایس او نیوز)کمٹہ کے فاروقی محلہ میں مدرسہ دارالعلوم اور مدرسہ دارالامان للبنات کا سالانہ اجلاس بڑے شاندار انداز میں منایا گیا۔اس جلسے کا اہتمام جماعت المسلمین فاروقی محلہ،المنار یوتھ کلب اور الثناء ویلفیئر ایسو سی ایشن کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔

بعد نماز عشاء سالانہ جلسے کا آغاز عبدالرحمن عبدالحمید کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد آفرین ابو صالح بمبئی کار نے حمد اور مفیز ابراہیم نے نعت بڑی ہی خوش الحانی سے پیش کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے بطور تشریف فرما جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے صاحب نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کے لئے لازم ہے کہ وہ حضور اکرمﷺ کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی بسر کرے اور آپؐ کے نقش قدم پر چلتا رہے۔کیونکہ آپؐ کی تعلیمات میں ہماری دنیاوی و اخروی زندگی کی کامیابی پوشیدہ ہے۔

مولانا محمد الیاس ندوی جنرل سکریٹری ابوالحسن اسلامک اکیڈیمی نے بھی اپنے بیان میں اسلامی تعلیمات کی افادیت اور اس میں موجود فلاح دارین کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہر مومن کو اپنی زندگی حضور ﷺ کی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالنا چاہیے، تا کہ دنیا اور آخرت کی بھلائی اور کامیابی سے سرفراز ہوسکے۔

جلسے کے دوران دارالعلوم کے طلبہ و طالبات نے خوبصورت تفریحی پروگرام پیش کیا، جسے حاضرین نے بہت ہی پسند کیا۔ابتدا میں جناب ایوب معلم نے حاضرین کا استقبال کیا جبکہ نظامت کی ذمہ داری علی تانجی اور محمد غوث بومبائیکر نے جلسے کی نظامت کی۔

جناب عبدالرحمن ڈانگی جامعی، حافظ ابو صالح صاحب، جناب آدم حسین صاحب (صدر فاروقی محلہ جماعت المسلمین) جناب محمد محسن قاضی (جنرل سکریٹری نارتھ کینرا مسلم یونائٹیڈ فورم) جناب امان اللہ شمالی (سابق صدر ونلّی جماعت المسلمین) کے علاوہ بہت ساری اہم شخصیات اسٹیج پر جلو ہ افروز تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...