کمٹہ: چیتے اور بلی کے چمڑوں کی غیر قانونی سپلائی :گرفتار ملزموں کی حمایت میں رکن اسمبلی ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th October 2018, 6:59 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ: 30؍اکتوبر (ایس او نیوز) چیتےاور بلی کے چمڑوں کی غیر قانونی سپلائی کا پیچھا کرتے ہوئے  فاریسٹ افسران جیسے ہی گرفتاریاں شروع کیں اور کمٹہ سے 6ملزموں کو گرفتار کیا تو کہا جارہاہے کہ  ایک رکن اسمبلی نے ملزموں کو رہا کرانے کے لئے فاریسٹ افسران پر مسلسل دباؤ بنا ئے رکھا مگر فاریسٹ افسران اس معاملے میں کسی بھی رعایت سے انکار کیاتو رکن اسمبلی بری طرح  ناکام ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

فاریسٹ افسران کو شبہ ہے کہ ضلع میں جنگلات کی دولت کو سپلائی کرنے کے پیچھے ایک منظم جال  ہے۔ افسران کی مانیں تو معاملے کو لےکر مزید ملزموں کو تحویل میں لئے جانے کے امکانات ہیں۔ چھتیس گڑھ سمیت مختلف ریاستوں سے انجان لوگوں سے بے شمار پیسہ ملنے کے متعلق فاریسٹ افسران جانچ کررہے ہیں۔ملزموں سے  ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ ان چمڑوں کو کہاں سپلائی کیا جاتاتھا کیونکہ  ان چمڑوں کو کمٹہ اور ریاست کے دیگر مقامات کے دلال  اگلی سپلائی  کی نگرانی کرتے ہیں۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کسی انجان دور مقام پر بیٹھا کوئی انجان شخص ان کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کرتاہے۔ معاملہ اتنا سنگین ہونے کے باوجود ملزموں کی رہائی کے لئے ایک رکن اسمبلی  کا فاریسٹ  افسران پر دباؤ بنانا اور محکمہ کے دفتر میں  گھنٹہ بھر بیٹھ کر ملزموں کی رہائی کی کوشش کرنا عوامی سطح پر کئی شکوک کو جنم دے رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...