کمٹہ میں بس نے دی راہ گیر کو ٹکر؛ شدید طور پر زخمی راہ گیر منی پال لے جانے کے دوران ہلاک
کمٹہ 20/جون (ایس او نیوز) سرکاری کے ایس آر ٹی سی بس نے ایک راہ گیر کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں راہ گیرجو شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا منی پال لے جانے کے دوران راستے میں ہی فوت ہوگیا۔ مہلوک کی شناخت بیٹکولی کے رہنے والے بھاسکر گائوڈی (38) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ حادثہ کمٹہ تعلقہ کے بیٹکولی دیہات میں بدھ کی صبح پیش آیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کمٹہ کے بیٹکولی دیہات میں بھاسکر سڑک پارکررہا تھا کہ اس دوران کمٹہ سے گوکرن جانے والی ایک تیز رفتار بس اس سے ٹکراگئی۔ بھاسکر کو فوری طور پر شدید زخمی حالت میں پہلے مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال روانہ کیا گیا ، مگر پتہ چلا ہے کہ کنداپور پہنچنے تک بھاسکر نے دم توڑ دیا ہے۔
کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔