آئی پی ایل 2019:کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے تیز گیندباز مچل اسٹارک کا معاہدہ ختم کردیا
سڈنی،15؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچل اسٹارک نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرس نے انہیں ٹیم سے ریلیز کر دیا ہے۔ انہیں اس کی معلومات ٹیم کے مالکان کی جانب سے ایس ایم ایس کے ذریعہ ملی۔سال 2018 کی نیلامی کے سب سے مہنگے کھلاڑیوں میں سے ایک اسٹارک دائیں پاؤں میں فریکچر کی وجہ سے آئی پی ایل کے پورے سیشن میں نہیں کھیل پائے تھے انہوں نے کہا کولکاتہ کے ٹیم مالکان کی جانب سے دو دن پہلے مجھے ایس ایم ایس ملا جس میں کہا گیا کہ میرامعاہدہ ختم کردیا گیا ہے۔ فی الحال اپریل میں میرے پاس کوئی معاہدہ نہیں ہے۔اسٹارک کے ریلیزکی اصل وجہ کا پتہ نہیں چلا ہے لیکن سمجھا جا تا ہے کہ 2019 میں ان کی دستیابی کو لے کر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ایسا کیا گیا ہوگا۔کے کے آر نے اسٹارک کو 18 لاکھ آسٹریلین ڈالر میں خریدا تھا۔بعد میں ٹیم میں ان کی جگہ انگلینڈ کے فاسٹ بولر ٹام کرین نے لی۔امکان ہے کہ بائیں ہاتھ کا یہ تیز گیند باز شاید آئی پی ایل کے 2019 سیشن کی کھلاڑیوں کی نیلامی کے لئے خود کو دستیاب نہ رکھ سکے۔