نئی دہلی،29؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا آج شہر میں سی بی ایس کی 12 ویں کلاس کے امتحان میں ٹاپ مقام حاصل کرنے والے طالب علموں سے ملاقات کی۔وزیر اعلی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی حکومت ملک کے مستقبل کے لئے بچوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔کیجریوال نے کہا کہ ان کی حکومت نے اپنے پہلے سال میں تعلیم کے شعبے کا بجٹ دوگنا کر دیا اور یہ ایک سرمایہ کاری ہے نا کہ کوئی خرچ۔
کیجریوال اور سسودیا سی بی ایس ای کی 12 ویں کلاس کے امتحان میں ٹاپ مقام حاصل کرنے والے طالب علموں - بھارتی راگھو، پرنس کمار، پراچی پرکاش اور شتراکوشک سے ان کے گھروں میں جاکر ملاقات کی۔سسودیا دہلی کے وزیر تعلیم بھی ہیں۔پرنس کمار کے والد دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی )کی بس چلاتے ہیں۔۔دونوں لیڈر دریا گنج کے ایک یتیم خانے بھی گئے جہاں انہوں نے شہناز سے ملے جس نے پہلا مقام حاصل کیا۔کیجریوال نے کہاکہ گزشتہ چند سالوں میں سرکاری اسکولوں میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ذاتی اور سرکاری اسکولوں میں اب ایک جیسی تعلیم دی جارہی ہے۔ہم نے اپنی حکومت کے قیام کے بعد تعلیم کا بجٹ 5,000 کروڑ روپے سے بڑھا کر 10,000 کروڑ روپے کر دیا۔انہوں نے کہا کہ عاپ حکومت طالب علموں کی مدد کے لئے مصروف عمل ہے اور یہ خرچ نہیں بلکہ ایک سرمایہ کاری جیسا ہے۔ہم اپنے بچوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ہم ملک کے مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور اس کا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔