کشیپ کوریا اوپن کے سیمی فائنل میں ہارے
جیجو،10دسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے پاروپلی کشیپ کو کوریا اوپن گراں پری گولڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ سون وان ہو نے ہرا دیا۔چوٹوں سے ابھرکر واپسی کی کوشش میں لگے کشیپ نے دو گیم میں 14.10اور 12.10سے سبقت بنا لی تھی لیکن پھر 21.23اور 16.21سے ہار گئے۔کشیپ نے پہلے گیم میں 5.1کی سبقت سے بنائی لیکن سون نے جلدی ہی واپسی کی اور 15.15سے برابری کر لی۔کشیپ نے پھر 18.16کی سبقت بنائی اور ان کے پاس واپسی کا موقع تھا لیکن سون نے مسلسل تین پوائنٹس حاصل کرکے پہلا گیم جیتا۔دوسرے گیم میں سون نے 4.1کی سبقت سے بنائی جس کے بعد کشیپ نے 6.6سے برابری کی۔اس کے بعد کشیپ نے 12.10کی سبقت سے بنائی لیکن کوریا کھلاڑی نے مسلسل پوائنٹس لے کر میچ جیت لیا۔