کاسرگوڈ:نیشنل ہائی وے پرٹرک اور کنٹینر کا تصادم۔1ہلاک، 4 زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th October 2017, 6:52 PM | ساحلی خبریں |

کاسرگوڈ،15؍اکتوبر(ایس او نیوز)نیشنل ہائی وے پر کمبلے برڈج کے قریب پیش آنے والے ٹرک اور کنٹینرکے تصادم میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ، جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام بیجو یلّا ملّور (45سال) جو مچھلیوں سے بھری ہوئی لاری کا ڈرائیور تھا۔جبکہ اس کے ساتھ سفر کرنے والا بابو (39سال)شدیدزخمی ہوگیا ہے اور اسے علاج کے لئے منگلورو اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔دیگر زخمیوں میں سے دو کی شناخت اتر پردیش کے سنتوش اور سانتین کے طور پر کی گئی جو کہ کنٹینر میں سوار تھے۔کہا جاتا ہے کہ مچھلی سے بھری ہوئی لاری منگلورو سے کیرالہ میں الاپوزا کی طرف جارہی تھی جبکہ کنٹینر ٹرک منگلورو کی طرف آرہا تھا۔ تصادم کے بعد کنٹینر ٹرک الٹ کر سڑک کے کنارے نالے میں جاگرا۔تھوڑی دیر کے لئے نیشنل ہائی وے پر سواریوں کی آمد و رفت متاثر رہی۔ فائر بریگیڈ اورکمبلے اسٹیشن سے وابستہ پولیس عملے نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...