بنگلورو ۔میسوروریلوے ڈبل لائن اور بجلی کرن منصوبوں کی تکمیل ۔ریاستی حکومت کا اہم کام: دیشپانڈے

Source: S.O. News Service | Published on 20th February 2018, 7:56 PM | ساحلی خبریں |

کاروار20فروری (ایس او نیوز) وزیر برائے بھاری صنعت آر وی دیشپانڈے نے کہا ہے کہ محکمہ ریلوے اور ریاستی حکومت کے اشتراک سے بنگلورو۔ میسورو ریلوے ٹریک کو ڈبل لائن میں تبدیل کرنا اور اس کا مکمل بجلی کرن (الیکٹری فکیشن)کرنا ریاستی حکومت کا ایک اہم کام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ ریلوے اور ریاستی حکومت کے اشتراک سے دو منصوبوں پر عمل کیا جاناتھا جس کا تخمینہ990کروڑ روپے تھا۔ اس لاگت میں ریاستی حکومت کو 581کروڑ روپوں کا حصہ شامل ہے۔ بنگلورو اور میسورو کے درمیان 138کیلو میٹر طویل ٹریک کو ڈبل لائن میں تبدیل کرنے اور اس کا بجلی کرن کرنے کا منصوبہ سال 2010-11میں شروع ہوا تھاجوتین مرحلوں میں گزشتہ دس برسوں کے دوران انجام دیا گیا ہے۔وزیر موصوف نے بتایا کہ ڈبل لائن کی تعمیر کے وقت سب سے بڑی رکاوٹ سری رنگاپٹنم میں پیش آئی جہاں صدیوں پرانا ٹیپوسلطان کے ہتھیاروں کا میوزیم موجود تھا۔ 900ٹن وزنی اس میوزیم کو ذرابھی نقصان پہنچائے بغیر ریلوے ٹریک کے راستے سے ہٹاکر دوسری جگہ منتقل کرنا ایک بڑا کارنامہ تھا جسے انجام دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس ٹریک کا بجلی کرن کرنے سے دو شہروں کے درمیان روزانہ اور وقتاًفوقتاً سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کے لئے بڑی سہولت ہوجائے گی، اور دوسری طرف محکمہ ریلوے کوسالانہ 20کروڑ روپوں کی بچت ہوجائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...